تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 396 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 396

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹۶ سورة الصف مُہر کو دور نہ کر سکے چنانچہ اس نے اگر مہر لگنے کے اسباب بیان کئے ہیں تو ساتھ ہی وہ اسباب بھی بتلا دیئے ہیں جن سے یہ مہر اُٹھ جاتی ہے جیسے کہ یہ فرمایا ہے إِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا (بنی اسرائیل : ٣٦) البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۶۷) وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّوَريةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْبُةَ اَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ۔دو غضب کی بات ہے کہ اللہ جل شانہ تو اپنی پاک کلام میں حضرت مسیح کی وفات ظاہر کرے اور یہ لوگ اب تک اس کو زندہ سمجھ کر ہزار ہا اور بیشمار فتنے اسلام کے لئے برپا کر دیں اور مسیح کو آسمان کا حی و قیوم اور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین کا مردہ ٹھہر اویں حالانکہ مسیح کی گواہی قرآن کریم میں اس طرح پر لکھی دو ہے کہ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمه أَحْمَدُ یعنی میں ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد یعنی میرے مرنے کے بعد آئے گا اور نام اس کا احمد کہو گا۔پس اگر مسیح اب تک اس عالم جسمانی سے گزر نہیں گیا تو اس سے لازم آتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اب تک اس عالم میں تشریف فرما نہیں ہوئے کیونکہ نص اپنے کھلے کھلے الفاظ سے بتلا رہی ہے کہ جب مسیح اس عالم جسمانی سے رخصت ہو جائے گا تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عالم جسمانی میں تشریف لائیں گے۔وجہ یہ کہ آیت میں آنے کے مقابل پر جانا بیان کیا گیا ہے اور ضرور ہے کہ آنا اور جانا دونوں ایک ہی رنگ کے ہوں۔یعنی ایک اُس عالم کی طرف چلا گیا اور ایک اُس عالم کی طرف سے آیا۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۲) آیت وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسبُهُ أَحْمَدُ میں یہ اشارہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخر زمانہ میں ایک مظہر ظاہر ہوگا گویا وہ اس کا ایک ہاتھ ہوگا جس کا نام آسمان پر احمد ہوگا اور وہ حضرت مسیح کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا۔اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۲۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔۔۔۔۔۔دوسرا بعث احمدی جو جمالی رنگ میں ہے جو ستارہ مشتری کی تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ انجیل قرآن شریف میں یہ آیت ہے وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُهُ أَحْمَدُ - (تحفہ گولڑو بیه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۵۴)