تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 395 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 395

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹۵ سورة الصف یہ وقت ہے کہ سابقون میں داخل ہو جاؤ یعنی ہر نیکی کے کرنے میں سبقت لے جاؤ اعمال ہی کام آتے ہیں۔زبانی لاف و گزاف کسی کام کی نہیں۔دیکھو حضرت فاطمہ کو آنحضرت نے کہا کہ فاطمہ اپنی جان کا خود فکر کر لے میں تیرے کسی کام نہیں آسکتا۔بھلا خدا کا کسی سے رشتہ تو نہیں۔وہاں یہ نہیں پوچھا جاوے گا کہ تیرا باپ کون ہے بلکہ اعمال کی پرسش ہوگی۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ / مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵) مقت خدا کے غضب کو کہتے ہیں۔یعنی بڑا غضب ان پر ہوتا ہے جو اقرار کرتے ہیں اور پھر کرتے نہیں۔ایسے آدمیوں پر خدا کا غضب نازل ہوتا ہے۔اس لئے دعائیں کرتے رہو۔کوئی ثابت قدم نہیں رہ سکتا جب تک خدا نہ رکھے۔اکام جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۸) ( وَ اِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَومِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ اِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ ) خدا تعالیٰ کسی ملہم کی دعا سے اس کو ہدایت کرتا ہے جس کے دل پر زیغ اور کجی کا غلبہ نہیں ہوتا ورنہ بموجب فَلَمَّا زَاغُوا اَزاغَ اللهُ قُلُوبَهُمْ ہدایت پانے سے محروم رہتا ہے۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۸ حاشیه ) فَلَمَّا زَاغُوا اَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُم۔۔۔۔۔پس جب کہ وہ کج ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو سج جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۴) کر دیا۔جبکہ وہ حق سے پھر گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کے دل کو حق کی مناسبت سے ڈور ڈال دیا اور آخر کو معاندانہ جوش کے اثروں سے ایک عجیب کا یا پلٹ ان میں ظہور میں آئی اور ایسے بگڑے کہ گویا وہ وہ نہ رہے اور رفتہ رفتہ نفسانی مخالفت کے زہر نے ان کے انوار فطرت کو دبا لیا۔(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۸،۴۷) اگر کوئی خدا تعالیٰ سے دور ہوتا جاوے اور گندگی سے نکلنے کی کوشش نہ کرے تو پھر خدا تعالیٰ بھی اس کی پروا نہیں کرتا جیسے فرمایا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ - احکام جلد 4 نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۵) جب انہوں نے کبھی اختیار کی تو خدا نے ان کو سج کر دیا۔اسی کا نام مہر ہے لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں کہ پھر اس