تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 391

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّحِيمِ 92 ۳۹۱ سورة الممتحنة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سُورةُ المُهْتَحِنَةِ بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَءَوا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ، العَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ اَبَدًا حَتَّى تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَةٌ إِلَّا قَولَ إِبْرَهِيمَ لِأَبِيهِ لاسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ مِنْ شَيْءٍ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ إِلَيْكَ (۵ انبنا و إليكَ الْمَصِيرُ چاہیئے کہ تم ہر وقت اپنا کام دیکھ کر کیا کرو۔اگر کوئی چوڑھا اچھا کام کرے گا تو وہ بخشا جاوے گا اور اگر سید ہو کر کوئی برا کام کرے گا تو وہ دوزخ میں ڈالا جاوے گا۔حضرت ابراہیم نے اپنے باپ کے واسطے دعا کی وہ منظور نہ ہوئی۔حدیث میں آیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام قیامت کو کہیں گے کہ اے اللہ تعالیٰ میں اپنے باپ کو اس حالت میں دیکھ نہیں سکتا۔مگر اس کو پھر بھی رسہ ڈال کر دوزخ کی طرف گھسیٹ کر ذلت کے ساتھ لے جاویں گے ( یہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے کہ پیغمبر کی سفارش بھی کارگر نہ ہوگی ) کیونکہ اس نے تکبر کیا تھا۔پیغمبروں نے غریبی کو اختیار کیا۔جوشخص غریبی کو اختیار کرے گا وہ سب سے اچھا رہے گا۔البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ / جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۰)