تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 333
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۳۳۳ سورة الرحمن بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الرحمن بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ۔ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ۔۔۔۔ اس نے تجھے علم قرآن کا دیا۔ (آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۰۹ حاشیه ) خدا نے تجھے قرآن سکھلایا۔ ( مجموعہ اشتہارات ، جلد دوم صفحہ ۴۷۵) علم نور ہے وہ حجاب نہیں ہو سکتا بلکہ جہالت حجاب الاکبر ہے۔ خدا کا نام علیم ہے اور پھر قرآن میں آیا ہے الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ اسی لئے ملائکہ نے کہالا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقرة : ٣٣) - خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَمَهُ الْبَيَانَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانِ ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۲) خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ خدا تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور اس کو بولنا فَالْمُرَادُ مِنَ الْبَيَانِ اللُّغَةُ الْعَرَبِيَّةُ سکھایا ۔ سو بیان سے مراد جس کے معنے بولنا ہے زبان عربی كَمَا تُشِيرُ إِلَيْهِ الْآيَةُ الثَّانِيَةُ اَغْنِی ہے جیسا کہ دوسری آیت اسی کی طرف اشارہ کرتی ہے یعنی قَوْلَهُ تَعَالَى عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ فَجَعَلَ لَفَظَ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ سوخدا نے مبین کے لفظ کو عربی کے لئے ایک ل النحل : ۱۰۴