تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 1
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ سورة يس بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة ليس بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لیس اے سردار ! وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۱۰) قرآن حکمت سے پر ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۶۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبردست پیشگوئی ہے وہ یہ ہے کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل کتاب ہوگی جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔ اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی اور دیگر کتابیں قطعاً چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی ۔ فرقان کے بھی یہی معنے ہیں یعنی یہی ایک کتاب حق و باطل میں فرق کرنے والی ٹھہرے گی اور کوئی حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہوگی ۔۔۔۔ اب سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی کو پڑھو۔۔۔۔۔ بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکار ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جائیں اور