تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 236
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۳۶ سورة محمد مشابه بالعدم نہ ہو، کیونکہ ربوبیت اسی کو چاہتی ہے۔اس وقت تک وہ روحانی دودھ سے پرورش نہیں پاسکتا۔تھو میں کھانے پینے کی تمام لذتیں شامل ہیں۔ان کا انجام دیکھو کہ بجز کثافت کے اور کیا ہے۔زینت، سواری، عمدہ مکانات پر فخر کرنا یا حکومت و خاندان پر فخر کرنا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ بالآخر اس سے ایک قسم کی حقارت پیدا ہو جاتی ہے۔جو رنج دیتی اور طبیعت کو افسردہ اور بے چین کر دیتی ہے۔لغب میں عورتوں کی محبت بھی شامل ہے۔انسان عورت کے پاس جاتا ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ محبت اور لذت کثافت سے بدل جاتی ہے، لیکن اگر یہ سب کچھ محض اللہ تعالی کے ساتھ ایک حقیقی عشق ہونے کے بعد ہو تو پھر راحت پر راحت اور لذت پر لذت ملتی ہے۔یہاں تک کہ معرفت حقہ کے دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ ایک ابدی اور غیر فانی راحت میں داخل ہو جاتا ہے جہاں پاکیزگی اور طہارت کے سوا کچھ نہیں۔وہ خدا میں لذت ہے، اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اسے ہی پاؤ کہ حقیقی لذت وہی ہے۔الحکم جلد ۳ نمبر ۲۲ مورخه ۲۳ جون ۱۸۹۹ء صفحه ۱)