تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 219
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطِنِ الرَّجِيمِ ۲۱۹ سورة محمد بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة محمّد بیان فرموده سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الظَّلِحَتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزَلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ كَفَرَ عَنْهُمْ سَيَأْتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْن جولوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور وہ کلام جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اس پر ایمان لائے اور وہی حق ہے ایسے لوگوں کے خدا گناہ بخش دے گا اور اُن کے دلوں کی اصلاح کرے گا۔اب دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی وجہ سے کس قدر خدا تعالیٰ اپنی خوشنودی ظاہر فرماتا ہے کہ اُن کے گناہ بخشتا ہے اور اُن کے تزکیہ نفس کا خود متکفل ہوتا ہے۔پھر کیسا بد بخت وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں اور غرور اور تکبر سے اپنے تئیں کچھ سمجھتا ہے۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۳ ) جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اس کتاب پر ایمان لائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور وہی حق ہے خدا ان کے گناہ دُور کرے گا اور ان کے حال چال کو درست کر دے گا۔نور القرآن، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴) فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ، حَتَّى إِذَا الْخَذْتُمُوهُم فَشُدُّوا