تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 168
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۶۸ سورة الشورى (۹) سچا الهام اکثر علوم اور معارف کے جاننے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا اپنے ملہم کو بے علم اور جاہل رکھنا نہیں چاہتا۔ (۱۰) سچے الہام کے ساتھ اور بھی بہت سی برکتیں ہوتی ہیں اور کلیم اللہ کو غیب سے عزت دی جاتی ہے اور رعب عطا کیا جاتا ہے۔ (ضرورة الامام ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۰،۴۸۹) خدا کا الہام غلطی سے پاک ہوتا ہے مگر انسان کا کلام غلطی کا احتمال رکھتا ہے ہے کیونکہ سہو و نسیان لازمہ بشریت ہے۔ م اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۲) جولوگ شیطان سے الہام پاتے ہیں ان کے الہاموں کے ساتھ کوئی قادرانہ غیب گوئی کی روشنی نہیں ہوتی تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۱۰ ) جس میں الوہیت کی قدرت اور عظمت اور ہیبت بھری ہوئی ہو۔ خدا کا کلام جس قوت اور برکت اور روشنی اور تاثیر اور لذت اور خدائی طاقت اور چمکتے ہوئے چہرہ کے ساتھ دل پر نازل ہوتا ہے خود یقین دلا دیتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور ہرگز مردہ آوازوں سے مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اس کے اندر ایک جان ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک طاقت ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک کشش ہوتی ہے اور اس کے اندر یقین بخشنے کی ایک خاصیت ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک لذت ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک روشنی ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک خارق عادت تجلی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ذرہ ذرہ وجود پر تصرف کرنے والے ملا یک ہوتے ہیں اور علاوہ اس کے اس کے ساتھ خدائی صفات کے اور ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۴) بہت سے خوارق ہوتے ہیں ۔ کیا خالص نور کے ساتھ ظلمت رہ سکتی ہے۔ جس دل پر در حقیقت آفتاب وحی الہی تحلی فرماتا ہے اس کے ساتھ ظن اور شک کی تاریکی ہر گز نہیں رہتی ۔ ( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۷) اکثر لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ پھر رحمانی الہام کی نشانی کیا ہے اس کا جواب یہی ہے کہ اس کی کئی نشانیاں ہیں ۔ (۱) اول یہ کہ الہی طاقت اور برکت اس کے ساتھ ایسی ہوتی ہے کہ اگر چہ اور دلائل ابھی ظاہر نہ ہوں وہ طاقت بڑے جوش اور زور سے بتلاتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور ملہم کے دل کو ایسا اپنا مسخر بنا لیتی ہے کہ اگر اس کو آگ میں کھڑا کر دیا جاوے یا ایک بجلی اس پر پڑنے لگے وہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ الہام