تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 125 of 478

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷) — Page 125

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۲۵ سورة الشورى خدا کی ذات اور صفات کی مانند کوئی چیز نہیں۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷) کوئی چیزا اپنی ذات اور صفات میں خدا کی شریک نہیں اور وہ سنے والا اور دیکھنے والا ہے۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۳) ازل سے اور قدیم سے خدا میں دو صفتیں ہیں ایک صفت تشبیہی دوسری صفت تنزیہی اور چونکہ خدا کے کلام میں دونوں صفات کا بیان کرنا ضروری تھا یعنی ایک تشبیبی صفت اور دوسری تنزیہی صفت اس لئے خدا نے تشیبی صفات کے اظہار کے لئے اپنے ہاتھ ، آنکھ، محبت، غضب وغیرہ صفات قرآن شریف میں بیان فرمائے اور پھر جبکہ احتمال تشبیہ کا پیدا ہوا تو بعض جگہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ کہہ دیا اور بعض جگہ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى العرش (الاعراف : ۵۵) کہ دیا۔(چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۷) شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصّى بِهِ نُوحًا وَ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ اِبْراهِيمَ وَمُوسى وَعِيسَى اَنْ اَقِيْمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى إِلَيْهِ مَنْ خدا جس کو چاہتا ہے اس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جو اس کی طرف جھکتا ہے اس کو وہ راہ دکھا تا ہے۔ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۰) اللهُ الَّذِى اَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ ۖ وَ مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ خداوہ ہے جس نے کتاب یعنی قرآن شریف کو حق اور میزان کے ساتھ اُتارا یعنی وہ ایسی کتاب ہے جوحق اور باطل کے پرکھنے کے لئے بطور میزان کے ہے۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶) اللهُ لَطِيفُ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ اللہ باریک نظر سے اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸)