تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 398
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہا ہے۔۳۹۸ سورة الاحزاب محمد عربی بادشاہ ہر دوسرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں یہ کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۲،۳۰۱) ہمارے سید و مولی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی صدق و وفاد یکھئے آپ نے ہر ایک قسم کی بد تحریک کا مقابلہ کیا۔طرح طرح کے مصائب و تکالیف اٹھائے لیکن پرواہ نہ کی۔یہی صدق و وفا تھا جس کے باعث اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِنَّ اللهَ وَمَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النبي ط يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا ترجمہ اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام فرشتے رسول پر درود بھیجتے ہیں۔اے ایمان والو تم درود و سلام بھیجو نبی پر۔اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اکرم کے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالٰی نے ان کی تعریف یا اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔لفظ تومل سکتے تھے لیکن خود استعمال نہ کئے۔یعنی آپ کے اعمالِ صالحہ کی تعریف تحدید سے بیروں تھی۔اس قسم کی آیت کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہ کی۔آپ کی روح میں وہ صدق وصفا تھا اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے یہ حکم دیا کہ آئندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۱،۵۰) اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ نبی معصوم صلی اللہ علیہ وسلم آیا اور بت پرستوں سے اس نے نجات دی۔یہی وہ راز ہے کہ یہ درجہ صرف صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان احسانوں کے معاوضہ میں ملا کہ ان الله ومليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات پیش آمدہ کی اگر معرفت ہو اور اس بات پر پوری اطلاع ملے کہ اس وقت دنیا کی کیا حالت تھی اور آپ نے آکر کیا کیا تو انسان وجد میں آکر اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کہہ اُٹھتا ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں یہ خیالی اور فرضی بات نہیں ہے قرآن شریف اور دنیا کی تاریخ اس امر کی پوری شہادت دیتی ہے کہ نبی کریم نے کیا کیا ورنہ وہ کیا بات تھی جو آپ کے لئے مخصوصاً فرمایا گیا إِنَّ اللهَ وَمَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيماً کسی دوسرے نبی کے لئے یہ صدا نہیں