تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 329

۳۲۹ سورة السجدة تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جائیں۔سوتم کیوں نظر غور سے ملاحظہ نہیں کرتے تا تم اس بات کو سمجھ جاؤ کہ وہ کریم و رحیم خدا کہ جو تم کو جسمانی موت سے بچانے کے لئے شدت قحط اور امساک باراں کے وقت بارانِ رحمت نازل کرتا ہے وہ کیوں کر شدت ضلالت کے وقت جو روحانی قحط ہے زندگی کا پانی نازل کرنے سے جو اس کا کلام ہے تم سے دریغ ( براہین احمدیہ چہار صص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۳۴) کرے۔