تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 315
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ ۳۱۵ سورة لقمان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة لقمان بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ وَ اِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَ هُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللهِ إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلُم ۱۴ خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز کو ہرگز شریک مت ٹھہراؤ۔خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔برائن احمد یہ چہار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱ حاشیه ) شرک تین قسم کا ہے اول یہ کہ عام طور پر بت پرستی، درخت پرستی وغیرہ کی جاوے۔یہ سب سے عام اور موٹی قسم کا شرک ہے دوسری قسم شرک کی یہ ہے کہ اسباب پر حد سے زیادہ بھروسہ کیا جاوے کہ فلاں کام نہ ہوتا تو میں ہلاک ہوجاتا یہ بھی شرک ہے تیسری قسم شرک کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود کے سامنے اپنے وجود کو بھی کوئی شے سمجھا جاوے۔موٹے شرک میں تو آج کل اس روشنی اور عقل کے زمانہ میں کوئی گرفتار نہیں ہوتا البتہ اس مادی ترقی کے زمانہ میں شرک فی الاسباب بہت بڑھ گیا ہے۔الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ صفحه ۸) اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود و کارساز جاننا ایک ناقابل عفو گناہ ہے۔إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ - لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ۔یہاں شرک سے یہی مراد نہیں کہ پتھروں وغیرہ کی پرستش کی جاوے بلکہ یہ ایک