تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 313

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۱۳ سورة الروم ضعف اور پیرانہ سالی دی۔یہ آیت بھی صریح طور پر اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ کوئی انسان اس قانونِ قدرت سے باہر نہیں اور ہر ایک مخلوق اس محیط قانون میں داخل ہے کہ زمانہ اس کی عمر پر اثر کر رہا ہے یہاں تک کہ تاثیر زمانہ۔۔۔۔۔سے وہ پیر فرتوت بن جاتا ہے اور پھر مرجاتا ہے۔(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۰،۴۲۹) یہ آیت تمام انسانوں کے لئے ہے یہاں تک کہ تمام انبیاء علیہم السلام اس میں داخل ہیں اور خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو نبیوں کے سردار ہیں وہ بھی اس سے باہر نہیں آپ پر بھی پیرانہ سالی کے علامات ظاہر ہو گئے تھے اور چند بال سفید ریش مبارک میں آگئے تھے اور آپ خود اپنی آخری عمر میں آثار پیرانہ سالی کے ضعف کے اپنے اندر محسوس کرتے تھے لیکن بقول ہمارے مخالفین کے حضرت عیسی اس سے بھی باہر ہیں وہ کہتے کہ یہ ایک خصوصیت ان کی ہے جو فوق العادت ہے اور یہی حضرت عیسی علیہ السلام کی خدائی پر ایک دلیل ہے۔برائین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۵)