تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 312
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۱۲ سورة الروم یعنی ہم جو ابتدا سے مومنوں کے لئے نصرت اور مدد کا وعدہ دے چکے ہیں اس لئے ہم اپنے پر یہ حق ٹھہراتے ہیں کہ ان کی مدد کریں ورنہ دوسرا شخص اس پر کوئی حق نہیں ٹھہر اسکتا۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۵،۳۴) اللهُ الَّذِى يُرْسِلُ الرِّيحَ فَتَشيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُه في السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَ يَجْعَلهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلْلِهِ ۚ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِة إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ مِّنْ قَبْلِهِ لَمُبْلِسِيْنَ۔فَانْظُرُ إِلَى اثْرِ رَحْمَتِ اللهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذلِكَ لَمُحْيِ المَوْلى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُه خدائے تعالیٰ وہ ذات کریم و رحیم ہے کہ جو بر وقت ضرورت ایسی ہوائیں چلاتا ہے جو بدلی کو اُبھارتی ہیں پھر خدائے تعالی اس بدلی کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کو تہہ بہ تہہ رکھتا ہے پھر تو دیکھتا ہے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکلتا ہے پھر جن بندوں کو اپنے بندوں میں سے اس مینہ کا پانی پہنچاتا ہے تو وہ خوش وقت ہو جاتے ہیں اور نا گہانی طور پر خدا ان کے غم کو خوشی کے ساتھ مبدل کر دیتا ہے اور مینہ کے اترنے سے پہلے ان کو باعث نہایت سختی کے کچھ امید باقی نہیں رہتی پھر ایک دفعہ خدائے تعالیٰ ان کی دستگیری فرماتا ہے یعنی ایسے وقت میں باران رحمت نازل ہوتا ہے جب لوگوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں اور مینہ برسنے کی کوئی امید باقی نہیں رہتی اور پھر فرمایا کہ تو خدا کی رحمت کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھے اور اس کی رحمت کی نشانیوں پر غور کر کہ وہ کیوں کر زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے زندہ کرتا ہے بیشک وہی خدا ہے جس کی یہ بھی عادت ہے کہ جب لوگ روحانی طور پر مر جاتے ہیں اور سختی اپنی نہایت کو پہنچ جاتی ہے تو اسی طرح وہ ان کو بھی زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر اور توانا ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۷ ۵۲ تا۵۲۹) اللَّهُ الَّذِى خَلَقَكُم مِّنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعْفًا وَشَيْبَةٌ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ (۵۵) خدا وہ خدا ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیدا کیا پھر ضعف کے بعد قوت دے دی پھر قوت کے بعد