تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 288 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 288

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۸۸ سورة العنكبوت کے معنے یہ ہیں کہ اس راہ میں پیمبر کے ساتھ مل کر جد و جہد کرنا ہوگا۔ایک دو گھنٹہ کے بعد بھاگ جانا مجاہد کا کام نہیں بلکہ جان دینے کے لئے طیار رہنا اس کا کام ہے۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۲) جو ہمارے راہ میں مجاہدہ کرے گا ہم اس کو اپنی راہیں دکھلا دیں گے۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۹) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بنتا ہے؟ افسوس انہوں نے کچھ قدر نہ کی۔بے شک انسان نے ولی بننا ہے۔اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر ایک جگہ پر اس کی ملاقات ہوگی۔اس کی اس طرف سے حرکت خواہ آہستہ ہوگی لیکن اس کے مقابل خدا تعالیٰ کی حرکت بہت جلد ہوگی چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے وَالَّذِینَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا الحَ وو رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۷) خدا کی طرف سعی کرنے والا کبھی بھی نا کام نہیں رہتا۔اس کا سچا وعدہ ہے کہ الَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا خدائے تعالیٰ کی راہوں کی تلاش میں جو جو یا ہو اوہ آخر منزل مقصود پر پہنچا۔دنیوی امتحانوں کے لئے تیاریاں کرنے والے راتوں کو دن بنا دینے والے طالب علموں کی محنت اور حالت کو ہم دیکھ کر رحم کھا سکتے ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ جس کا رحم اور فضل بے حد اور بے انت ہے اپنی طرف آنے والے کو ضائع کر دے گا۔ہرگز نہیں ! ہر گز نہیں۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔(رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحہ ۱۶۲،۱۶۱) سہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو جذب کی قوت لے کر نکلتی ہے وہ دوسرے کو جذب کرتی ہے۔اس جذب میں اس قدر قوت ہوتی ہے کہ دنیا اور مافیہا کی ساری باتیں اس میں بھسم ہو جاتی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل اور فیض کو اپنی طرف کھینچنے لگتی ہے اور اسی سلسلہ کو باقی تمام سلسلوں پر تقدم اور فوق ہو جاتا ہے لیکن اس کے لئے مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے اس کے بغیر یہ راہ نہیں کھلتی۔جیسا کہ فرمایا وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۵) جس طرح ہر ایک کاشتکار کو تخم ریزی اور آبپاشی کے علاوہ بھی محنت اور کوشش کرنی پڑتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے روحانی فیوض برکات کے ثمرات حسنہ کے حصول کے واسطے بھی مجاہدات لازمی اور ضروری رکھے ہیں چنانچہ فرماتا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - سُبُلَنا - الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۵)