تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 235 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 235

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۳۵ سورة النّمل کے نشانات دیکھے ہی نہیں تو وہ اس انکار کی وجہ سے ہلاک کیسے ہو سکتے ہیں؟ پس معلوم ہوا کہ ان نشانات سے مراد مسیح موعود ہی کے نشانات ہیں جن کے انکار کی وجہ سے عذاب کی تنبیہ ہے اور خدا کا غضب ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے مسیح موعود کے نشانات سے انکار کیا ہے اور یہ خدائی فیصلہ ہے جس کو رد نہیں کر سکتا۔یہ نص صریح ہے اس بات پر کہ طاعون مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے القام جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۱/۲۴ پریل ۱۹۰۳ صفحه ۳) آئی ہے۔مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَه خَيْرٌ مِنْهَا وَهُمْ مِنْ فَزَعِ يَوْمَبِذٍ أُمِنُونَ ) نیکی کرنے والوں کو قیامت کے دن اس نیکی سے زیادہ بدلہ ملے گا اور وہ ہر ایک ڈر سے اس دن امن میں ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷ ۱۴، ۱۴۸) رہیں گے۔b وَ مَنْ جَاءَ بِالسَّيْئَةِ فَكَبَتْ وُجُوهُهُمْ فِى النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُم 19919۔تعملون۔) بدی کرنے والے اس دن جہنم میں گرائے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ یہ جزا در حقیقت وہی تمہارے اعمال ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے یعنی خدا تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ نیکی کے اعمال جنت کی صورت میں اور بدی کے اعمال دوزخ کی صورت میں ظاہر ہو جائیں گے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۸) وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيْكُمْ أَيْتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ۔اور کہہ خدا سب کامل صفتوں کا مالک ہے عنقریب وہ تمہیں اپنے نشان دکھلائے گا ایسے نشان کہ تم ان کو شناخت کرلو گے اور خدا تمہارے عملوں سے غافل نہیں ہے۔( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۴ حاشیه ) اور یہ کہ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں وہ تمہیں ایسے نشان دکھائے گا جنہیں تم شناخت کرلو گے۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳)