تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 69 of 469

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 69

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۹ سورة المؤمنون مِنْهُمْ وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ) اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا ۔ ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے کشتی بنا۔ کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ ٹائٹل پیج ) اسی طرح براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام نوح بھی رکھا ہے اور میری نسبت فرمایا ہے وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ یعنی میری آنکھوں کے سامنے کشتی بنا اور ظالموں کی شفاعت کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کر کہ میں ان کو غرق کروں گا۔ خدا نے نوح کے زمانہ میں ظالموں کو قریباً ایک ہزار سال تک مہلت دی تھی اور اب بھی خیر القرون کی تین صدیوں کو علیحدہ رکھ کر ہزار برس ہی ہو جاتا ہے ۔ اس حساب سے اب یہ زمانہ اس وقت پر آپہنچتا ہے جبکہ نوح کی قوم عذاب سے ہلاک کی گئی تھی اور خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا اِصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ یعنی میری آنکھوں کے روبرو اور میرے حکم سے کشتی بناوہ لوگ جو تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ نہ تجھ سے بلکہ خدا سے بیعت کرتے ہیں یہ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحہ ۱۱۳) انْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت عرب کا کیا حال تھا۔ کوئی بدی ایسی نہ تھی جو ان میں نہ پائی جاتی ہو جیسے کوئی ہر صیغہ اور امتحان کو پاس کر کے کامل استاد ہرفن کا ہو جاتا ہے اسی طرح پر وہ بدیوں اور بدکاریوں میں ماہر اور پورے تھے ۔ شرابی ، زانی، یتیموں کا مال کھانے والے، قمار باز غرض ہر برائی میں سب سے بڑھے ہوئے تھے بلکہ اپنی بدکاریوں پر فخر کرنے والے تھے۔ ان کا قول تھا اِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نمُوتُ وَ نَحْیا ۔ ہماری زندگی اسی قدر ہے کہ یہاں ہی مرتے ہیں اور زندہ ہوتے ہیں۔ حشر نشر کوئی چیز نہیں ۔ قیامت کچھ نہیں۔ جنت کیا اور جہنم کیا۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه (۳) اصل میں بہت سے عرب دہر یہ تھے جیسا کہ قرآن شریف کی آیت ذیل سے معلوم ہوتا ہے إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا - الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۸ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ ) -