تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 68 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 68

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۸ عذاب نازل کریں گے اور ان کے فساد کا انہیں بدلہ ملے گا۔سورة النحل (براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۳ حاشیہ نمبر ۱۱) وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَى هؤلاء وَ نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ۔یہ کتاب ہم نے اس لئے تجھ پر نازل کی کہ تاہر یک دینی صداقت کو کھول کر بیان کر دے اور تا یہ بیان کامل ہمارا ان کے لئے جو اطاعت الہی اختیار کرتے ہیں موجب ہدایت ورحمت ہو۔( براہین احمدیہ چہار صص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۵ حاشیہ نمبر ۱۱) ہم نے یہ کتاب (قرآن شریف ) تمام علوم ضرور یہ پر مشتمل نازل فرمائی ہے۔سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۱ ) اب مکرر آواز بلند کے ساتھ آپ پر کھولتا ہوں کہ سلسلۂ تعامل کی حدیثیں یعنی سفن متوارثہ متعاملہ جو عاملین اور آمرین کے زیر نظر چلی آئی ہیں اور علی قدر مراتب تاکید مسلمانوں کی عملیات دین میں قرنا بعد قرن وعصر ابعد عصر داخل رہی ہیں وہ ہرگز میری آویزش کا مورد نہیں اور نہ قرآن کریم کو ان کا معیار ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور اگر ان کے ذریعہ سے کچھ زیادت تعلیم قرآن پر ہو تو اس سے مجھے انکار نہیں۔ہر چند میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِنْيَا نَا لِكُلّ شَی یعنی ہم نے تیرے پر وہ کتاب اتاری ہے جس میں ہر ایک چیز کا بیان ہے اور پھر فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب مِنْ شَيْءٍ (الانعام : ۳۹) یعنی ہم نے اس کتاب سے کوئی چیز باہر نہیں رکھی لیکن ساتھ اس کے یہ بھی میرا اعتقاد ہے کہ قرآن کریم سے تمام مسائل دینیہ کا استخراج و استنباط کرنا اور اس کی مجملات کی تفاصیل صحیحہ پر حسب منشاء الہی قادر ہونا ہر ایک مجتہد اور مولوی کا کام نہیں بلکہ یہ خاص طور پر ان کا کام ہے جو وحی الہی سے بطور نبوت یا بطور ولایت عظمی مدد دیئے گئے ہوں۔سو ایسے لوگوں کیلئے جو استخراج و استنباط معارف قرآنی پر بعلت غیر ملہم ہونے کے قادر نہیں ہو سکتے یہی سیدھی راہ ہے کہ وہ بغیر قصد استخراج و استنباط قرآن کے ان تمام تعلیمات کو جو سنن متوارثہ متعاملہ کے ذریعہ سے ملی