تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 413 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 413

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۳ سورة الحج کہ وہ کبھی سے چیز واپس لے سکیں۔ان کے پرستار عقل کے کمزور اور وہ طاقت کے کمزور ہیں۔کیا خدا ایسے ہوا کرتے ہیں؟ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۵،۳۷۴) مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ مشرک لوگوں نے جیسا چاہیے تھا خدا کو شناخت نہیں کیا۔وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ گویا خدا کا کارخانہ بغیر دوسرے شر کاء کے چل نہیں سکتا حالانکہ خدا اپنی ذات میں صاحب قوت تامہ اور غلبہ کا ملہ ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳، ۵۲۴ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) یا درکھو کہ ہر یک چیز خدا تعالی کی آواز سنتی ہے ہر یک چیز پر خدا تعالی کا تصرف ہے اور ہر یک چیز کی تمام ڈوریاں خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اس کی حکمت ایک بے انتہا حکمت ہے جو ہر یک ذرہ کی جڑھ تک پہنچی ہوئی ہے اور ہر یک چیز میں اتنی ہی خاصیتیں ہیں جتنی اس کی قدرتیں ہیں جو شخص اس بات پر ایمان نہیں لاتا وہ اس گروہ میں داخل ہے جو مَا قَدَرُوا اللهَ حَقٌّ قَدْرِہ کے مصداق ہیں اور چونکہ انسان کامل مظہر اتم تمام عالم کا ہوتا ہے اس لئے تمام عالم اس کی طرف وقتا فوقتا کھینچا جاتا ہے وہ روحانی عالم کا ایک عنکبوت ہوتا ہے اور تمام عالم اس کی تاریں ہوتی ہیں اور خوارق کا یہی سر ہے۔برکار و بار ہستی اثری ست عارفاں را ز جہاں چہ دید آن کس که ندید ایں جہاں را بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱٬۳۰ حاشیه ) باعث مغضوب شدن اہل اسلام چیست؟ ہمیں که از زبان میگویند که ایمان آوردیم در دل بیچ شے نیست و ہمیں معنی این آیت است مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ - البدر جلد نمبر ۵ ، ۶ مورخه ۲۸ نومبر و دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۶) خدا تو وہ ہے کہ سب قوتوں والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے والا ہے۔نہ اس کو کوئی پکڑ سکے نہ مار سکے۔ایسی غلطیوں میں جو لوگ پڑتے ہیں وہ خدا کی قدر نہیں پہنچانتے اور نہیں جانتے خدا کیسا ہونا چاہیے۔اور پھر فرمایا کہ خدا امن کا بخشنے والا اور اپنے کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بچے خدا کا مانے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہوسکتا اور نہ خدا کے سامنے شرمندہ