تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 16
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۶ سورة الحجر ہم نے یہ کلام آپ اتارا ہے اور ہم آپ ہی اس کے نگہبان رہیں گے۔برائین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۷ حاشیہ نمبر ۱۱) خداوند نے کہا تھا کہ میں اپنے کلام کی آپ حفاظت کروں گا۔اب دیکھو کیا یہ سچ ہے یا نہیں کہ وہی تعلیم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ اس کی کلام کے پہنچائی تھی وہ برابر اس کی کلام میں محفوظ چلی آتی ہے اور لاکھوں قرآن شریف کے حافظ ہیں کہ جو قدیم سے چلے آتے ہیں۔( براتان احمد یہ چہار تحصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۷۰،۲۶۹ حاشیہ نمبر ۱۱) ہم نے ہی قرآن کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یعنی کیا صورت کے لحاظ سے اور کیا خاصیت کے لحاظ سے ہمیشہ قرآن اپنی حالت اصلی پر رہے گا اور الہی حفاظت کا اس پر سایہ ہوگا۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰) ہم نے ہی اس کلام کو اتارا اور ہم ہی اس کو بچاتے رہیں گے۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۰ حاشیه ) ہم ہی نے اس کلام کو اتارا اور ہم ہی اس کی عزت اور اس کی عظمت اور اس کی تعلیم کو دشمنوں کے حملوں سے بچائیں گے۔( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۵ حاشیه ) وہ پاک وعدہ جس کو یہ پیارے الفاظ ادا کر رہے ہیں کہ اِنا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ وَهِ انہی دنوں کے لئے وعدہ ہے جو بتلا رہا کہ جب اسلام پر سخت بلا کا زمانہ آئے گا اور سخت دشمن اس کے مقابل کھڑا ہوگا اور سخت طوفان پیدا ہو گا تب خدائے تعالیٰ آپ اس کا معالجہ کرے گا اور آپ اس طوفان سے بچنے کے لئے کوئی کشتی عنایت کرے گا وہ کشتی اسی عاجز کی دعوت ہے۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۴ حاشیه ) فَنَظَرَ الرَّبُّ الْكَرِيمُ إِلَى الْأَرْضِ و رب کریم نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ مہلکات رَاهَا مَمْلُوةً مِنَ الْمُهْلِكَاتِ وَ مُتَرِعَةٌ مِن سے بھری ہوئی ہے اور مفسدات سے پر ہے اور مخلوق کو الْمُفْسِدَاتِ وَ رَأَى الْخَلْق مَفْتُونَا دیکھا کہ وہ زمینی نوادر پر لٹو ہو رہی ہے۔اور اس نے يتوَادِرِهَا وَ رَأَى الْمُتَنَخِرِينَ آلَهُمْ ضَلُّوا نصاری کو دیکھا کہ وہ گمراہ ہو گئے ہیں اور دوسروں کو گمراہ وَ يَضِلُّونَ وَرَاى فَلَاسِفَتَهُمُ اخْتَلَبُوا کر رہے ہیں۔اور ان کے فلاسفروں کو دیکھا کہ انہوں النَّاسَ بِعُلُومِهِمْ وَ نَوَادِرِ فُنُونِهِمُ نے لوگوں کو عجیب وغریب علوم وفنون کے ذریعہ دھوکہ دیا