تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 307
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة الانبياء اس کے کاموں کی اس سے کوئی باز پرس نہیں کر سکتا کہ ایسا کیوں کیا اور ایسا کیوں نہیں کیا اور وہ اپنے بندوں کے افعال اقوال کی باز پرس کرتا ہے۔ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۴) وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَد اسبحْنَة بَلْ عِبَادَ مَكْرَمُونَ ) وَقَالَ فِي مَقَامٍ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ اور ایک مقام میں فرماتا ہے کہ عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ ولد اسبُحْنَةٌ بَلْ عِبَادُ مَّكْرَمُونَ - خدا کا بیٹا ہے۔خدا بیٹوں سے پاک ہے بلکہ یہ عزت دار نورالحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۰۰) بندے ہیں۔( ترجمہ اصل کتاب سے ) اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بیٹا پکڑا۔پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار ہیں۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۷۸) 19913 عِبَادُ مُكْرَمُونَ۔۔۔۔۔وہ عزت پانے والے بندے ہیں۔(ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۴) يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى وَهُمُ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ وَهُم مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ۔۔۔۔۔۔۔وہ خدائے تعالیٰ سے ڈرتے رہتے ہیں۔( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمُ اِنّى إِلهُ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِى الظلمين اور اگر کوئی کہے کہ میں بھی بمقابلہ خدائے تعالیٰ ایک خدا ہوں تو ایسے شخص کو ہم واصل جہنم کریں اور ظالموں کو ہم یہی سزاد یا کرتے ہیں۔( براہینِ احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) جو شخص یہ بات کہے کہ میں خدا ہوں بجز اس سچے خدا کے تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے۔(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۷۸)