تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 255
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۵۵ سورة الكهف درمیان خارق اور مابہ الامتیاز ہے وہ یہ ہے کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی وحی آتی ہے۔دوسری جگہ قرآن شریف میں یہ اعتراض بھی منقول ہوا ہے کہ یہ تو بیویاں کرتا ہے۔اس کے جواب میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ کوئی نبی اور رسول ایسا نہیں جو بیوی نہ رکھتا ہو۔غرض ایسی باتوں سے دھو کہ نہیں کھانا چاہیے۔(احکام جلد ۹ نمبر ۷ ۳ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۴)