تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 170 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 170

12 • سورۃ بنی اسراءیل تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام عقیدہ رکھا جاوے تو وہ دہریت میں داخل ہونا ہوتا ہے۔( بدر جلد ۲ نمبر ۵۲ مورخه ۲۷ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۵) خدا جب سے خالق ہے تب سے اس کی مخلوق ہے گو ہمیں یہ علم نہ ہو کہ وہ مخلوق کسی قسم کی تھی۔غرض نوع قدم کے ہم قائل ہیں۔ایک نوع فنا کر کے دوسری بنادی مگر یہ نہیں کہ جیسے آریہ مانتے ہیں۔روح مادہ ویسا ہی ازلی ابدی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ۔ہمارا ایمان ہے کہ روح ہو یا مادہ غرض خواہ کچھ ہی ہو اللہ کی مخلوق ہے۔( بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۱/۲۵ پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۸) یہ بات ممکن تو ہے کہ کشفی طور سے روحوں سے انسان مل سکتا ہے مگر اس امر کے حصول کے واسطے ریاضات شاقہ اور مجاہدات سخت کی اشد ضرورت ہے۔ہم نے خود آزمایا ہے اور تجربہ کیا ہے اور بعض اوقات روحوں سے ملاقات کر کے باتیں کی ہیں۔انسان ان سے بعض مفید مطلب امور اور دوائیں وغیرہ بھی دریافت کر سکتا ہے۔ہم نے خود حضرت عیسی کی روح اور آنحضرت اور بعض صحابہ سے بھی ملاقات کی ہے اور اس معاملہ میں صاحب تجر بہ ہیں لیکن انسان کے واسطے مشکل یہ ہے کہ جب تک اس راہ میں مشق اور قاعدہ کی پابندی سے مجاہدات نہیں کرتا یہ امر حاصل نہیں ہوسکتا اور چونکہ ہر ایک کو یہ امر میسر بھی نہیں آسکتا اس واسطے اس کے نزدیک یہ ایک قصہ کہانی ہی ہوتی ہے اور اس میں حقیقت نہیں ہوتی۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ ؍جون ۱۹۰۸ صفحه ۸) روح ایک مخلوق چیز ہے اسی عنصری مادے سے خدا اسے بھی پیدا کرتا ہے۔۔۔۔روح انسانی باریک اور مخفی طور سے نطفہ انسانی میں ہی موجود ہوتی ہے اور وہ بھی نطفہ کے ساتھ ساتھ ہی آہستگی سے نشو نما کرتی اور ترقی پاتی پاتی چوتھے مہینے کے انجام اور پانچویں مہینے کے ابتداء میں ایک بین تغیر اور نشو و نما پا کر ظہور پذیر ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ اپنی پاک کلام میں فرماتا ہے کہ ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقًا أَخَرَ (المؤمنون : ۱۵) - یہ درست نہیں جیسا کہ جو آریہ بتاتے ہیں کہ روح بھی خدا کی طرح ازلی ابدی ہے۔اس اعتقاد پر اتنے شبہات پڑتے ہیں کہ پھر خدا خدا ہی نہیں رہتا۔روح ایک لطیف جو ہر ہوتا ہے جو مخفی طور سے انسان کی پیدائش کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا اور نشو نما پاتا ہے۔مثال کے طور ایک گولر کے پھل کولو جب وہ کچا ہو گا تو اس میں ایک قسم کے نامکمل حالت میں زندہ جانور پائے جاویں گے مگر جو نبی کہ وہ پک کر تیار ہو گا اس میں سے جانور چلتے پھرتے نظر آویں گے اور یہاں تک کہ پر لگ کر اُڑ نے بھی لگ جاویں گے۔اس کے سوا اور بھی کئی درختوں کے پھل ہیں جن میں اس قسم کے مشاہدات پائے جاتے ہیں۔