تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 88
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۸۸ سورة النحل زبردستی ہوتی ہے۔پھر خدا کی راہ میں بہت ہی کوشش کریں اور تکلیفوں پر صبر کریں۔ان سب باتوں کے بعد خدا ان کا گناہ بخش دے گا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے۔نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۲) اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطَرَ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۔117 دیکھو سود کس قدر سنگین گناہ ہے کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں سور کا کھانا تو بحالت اضطرار جائز رکھا ہے چنانچہ فرماتا ہے فَمَنِ اضْطَرَ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (البقرة : ۱۷۴ ) یعنی جو شخص بافی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے مگر سود کے لئے نہیں فرمایا کہ بحالت اضطرار جائز ہے بلکہ اس کے لئے تو ارشاد ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الربوا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ، فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ (البقرة : ۲۸۰،۲۷۹) اگر سود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے۔ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اسے حاجت ہی نہیں پڑتی۔مسلمان اگر اس ابتلاء میں ہیں تو یہ ان کی اپنی ہی بدعملیوں کا نتیجہ ہے ہندو اگر یہ گناہ کرتے ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں مسلمان یہ گناہ کرتے ہیں تو تباہ ہو جاتے ہیں خَسِرَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةَ (الحج : ۱۲) کے مصداق۔پس کیا ضروری نہیں کہ مسلمان اس سے باز آئیں۔( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۶) وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ الْسِنَتَكُمُ الْكَذِبَ هَذَا حَلَكَ وَهُذَا حَرَامُ لِتَفْتَرُوا عَلَى اللهِ الْكَذِبَ اِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ یا درکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔قیاس وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہو جائے تو خیر ورنہ کیا ضرورت ہے دو چار آنے کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی۔لَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ السِنَتُكُمُ الكَذِبَ هَذَا حَلكَ وَهذَا حَرَام - ( بدر جلد نمبر ۲۰۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ صفحه ۴)