تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 391

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹۱ سورة هود محدود رکھتے تھے۔اور بعض دو خدا سمجھ کر اپنے نا ملائم قضا و قدر کو اھرمن کی طرف منسوب کرتے تھے۔اس لئے یہ خدا تعالیٰ کی کتاب کا فرض تھا جس کے لئے وہ نازل ہوئی کہ اُن خیالات کو مٹادے اور ظاہر کرے کہ اصل علت العلل اور مسبب الاسباب وہی ہے اور بعض ایسے بھی تھے جو مادہ اور روح کو قدیم سمجھ کر خدا تعالیٰ کاعلت العلل ہونا بطور ضعیف اور ناقص کے خیال کرتے تھے۔پس یہ الفاظ قرآن کریم کے کہ میرے ہی امر سے سب کچھ پیدا ہوتا ہے۔توحید محض کے قائم کرنے کے لئے تھے۔ایسی آیات سے انسان کی مجبوری کا نتیجہ نکالنا تفسیر القول بما لا یرضی به قائلہ ہے۔(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۴۱٬۲۴۰)