تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 47
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۷ وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَ مِنَ الصَّلِحِينَ سورة ال عمران گھل کے لفظ سے درمیانی عمر کا آدمی مراد لیتے ہیں مگر یہ صحیح نہیں ہے۔ صحیح بخاری میں دیکھئے جو بعد کتاب اللہ اصح الکتب ہے، اس میں گھل کے معنے جو ان مضبوط کے لکھے ہیں اور یہی معنے قاموس اور تفسیر کشاف وغیرہ میں موجود ہیں اور سیاق سباق آیات کا بھی انہیں معنوں کو چاہتا ہے۔ کیونکہ اللہ جل شانہ کا اس کلام سے مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم نے خورد سالی کے زمانہ میں کلام کر کے اپنے نبی ہونے کا اظہار کیا پھر ایسا ہی جوانی میں بھر کر اور مبعوث ہو کر اپنی نبوت کا اظہار کرے گا۔ سو کلام سے مراد وہ خاص کلام ہے جو حضرت مسیح نے ان یہودیوں سے کیا تھا جو یہ الزام ان کی والدہ پر لگاتے تھے اور جمع ہو کر آئے تھے کہ اے مریم ! تو نے یہ کیا کام کیا ؟ پس یہی معنے منشاء کلام الہی کے مطابق ہیں اگر ادھیڑ عمر کے زمانہ کا کلام مراد ہوتا تو اس صورت میں یہ آیت نعوذ باللہ ! لغو ٹھہرتی گویا اس کے یہ معنے ہوتے کہ مسیح نے خورد سالی میں کلام کی اور پھر پیرانہ سالی کے قریب پہنچ کر کلام کرے گا اور درمیان کی عمر میں بے زبان رہے گا ، مطلب تو صرف اتنا تھا کہ دو مرتبہ اپنی نبوت پر گواہی دے گا، منصف کے لئے ایک بخاری کا دیکھنا ہی کافی ہے۔ مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۱۶۷) حضرت عیسی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ مہد میں بولنے لگے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پیدا ہوتے ہی یا دو چار مہینہ کے بولنے لگے بلکہ اس سے مطلب ہے کہ جب وہ دو چار برس کے ہوئے کیونکہ یہی وقت تو بچوں کا پنگھوڑوں میں کھیلنے کا ہوتا ہے اور ایسے بچے کے لئے باتیں کرنا کوئی تعجب انگیز امر نہیں ہماری لڑکی امة الحفیظ بھی بڑی باتیں کرتی ہے۔ الحکم جلدا انمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۱۱) قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَ لَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ۔ إِنْ قِيلَ إِنَّ الْمَسِيحَ قَدْ خُلِقَ مِنْ غَيْرِ آبِ اگر کہا جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بے باپ مِنْ يَدِ الْقُدْرَةِ - وَهُذَا أَمْرُ فَوْقَ الْعَادَةِ پیدا ہوئے تھے اور یہ اک امرفوق العادت ہے۔ فَلَا يَتِمُّ هُنَاكَ شَأْنُ الْمُمَاثَلَةِ وَقَدْ وَجَبَ پس شان مماثلت پوری نہیں ہوتی ہے اور باہم