تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 334
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۳۴ سورة النساء عزم سفر ہو پھر خواہ وہ تین چار کوس ہی کا سفر کیوں نہ ہو اس میں قصر جائز ہے۔یہ ہماری سیر سفر نہیں ہے۔ہاں اگر امام مقیم ہو تو اس کے پیچھے پوری ہی نماز پڑھنی پڑے گی۔حکام کا دورہ سفر نہیں ہوسکتا وہ ایسا ہے جیسے کوئی اپنے باغ کی سیر کرتا ہے۔خواہ نخواہ قصر کرنے کا تو کوئی وجود نہیں۔اگر دوروں کی وجہ سے انسان قصر کرنے لگے تو پھر یہ دائمی قصر ہوگا۔جس کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے۔حکام کہاں مسافر کہلا سکتے ہیں سعدی نے بھی کہا ہے۔؎ منعم بکوه و دشت و بیاباں غریب نیست هر جا که رفت خیمه زدوخواب گاه ساخت (الکام جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰) جو شخص رات دن دورہ پر رہتا ہے اور اس بات کا ملازم ہے وہ حالت دورہ میں مسافر نہیں کہلا سکتا۔اس کو (البدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴) پوری نماز پڑھنی چاہیے۔سفر تو وہ ہے جو ضر ور تا گا ہے گا ہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ آج یہاں کل وہاں۔اپنی تجارت کرتا پھرے۔یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں میں شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گزار دے۔(البدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۴) مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہیے البتہ اگر طاقت کھڑے ہونے کی نہ ہوتو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔( مکتوبات جلد ۵ نمبر ۵ صفحه ۵۴ مکتوب بنام حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب) ج فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ تِيماً وَ قُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ ۚ فَإِذَا (۱۰۴) اطمَا نَنْتُمْ فَاقِيمُوا الصَّلوةَ ۚ إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتبًا مَّوْقُوتًا پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے۔تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کے لیے ان کا وارد ہونا ضروری ہے۔(۱) پہلے جبکہ تم مطلع کیے جاتے ہو کہ تم پر ایک بلا آنے والی ہے۔مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے ایک وارنٹ جاری ہوا یہ پہلی حالت ہے جس نے تمہاری تسلی اور خوشحالی میں خلل ڈالا سو یہ حالت زوال کے وقت سے مشابہ ہے کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا۔اس کے مقابل پر نماز ظہر متعین ہوئی جس کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔(۲) دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے۔جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزدیک کیے جاتے ہو۔مثلاً جبکہ تم