تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 186
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۸۶ سورة ال عمران خدا تو تمام دنیا سے بے نیاز ہے۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۷) خدا بھی بے نیاز ہو جاتا ہے اس شخص سے جو خدا سے لا پروائی کرتا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے کہ: فان اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ - الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخه ۱۴ مئی ۱۹۰۸ صفحه ۲،۱) قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَ انْتُمْ شُهَدَاءُ وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اے اہل کتاب! کیوں ایمان لانے والوں کو ایمان لانے سے روکتے ہو اور کبھی اختیار کرتے ہو۔ جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۶) ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ چاہیئے کہ اسلام کی م کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سجود نظر آوے اور خدائے تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔ اگر قرآن اور حدیث کے مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہرگز اس کو قبول نہ کرو اور یقیناً سمجھو کہ عقل نے لغزش کھائی ہے۔ توحید پر قائم رہو اور نماز کے پابند ہو جاؤ وَ انْتُمْ مُسْلِمُونَ - اور اپنے مولی حقیقی کے حکموں کو سب سے مقدم رکھو اور اسلام کے لئے سارے دُکھ اُٹھاؤ: وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۵۲) وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۚ وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَانْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ ايته لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔ کیا ہمیں قرآن کریم کے اس مرتبہ پر ایمان نہیں لانا چاہئے جو مرتبہ وہ خود اپنے لئے قرار دیتا ہے؟ دیکھنا چاہئے کہ وہ صاف الفاظ میں بیان فرماتا ہے : وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا کیا اس