تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 156 of 482

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 156

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵۶ سورة ال عمران جوش سے ان کی تکفیر اور توہین اور تفسیق اور تکذیب کی اور ان پر اور ان کی والدہ صدیقہ پر جھوٹے الزام لگائے جیسا کہ آیت وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ سے صریح سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہمیشہ کی محکومیت جیسی اور کوئی ذلت نہیں اور دائمی ذلت کے ساتھ دائمی عذاب لازم پڑا ہوا ہے۔تحفه گوار و سید، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۹۸) آیت : وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِیمَةِ کو غور سے پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آیت : ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرة : ۶۲) کی سزا بھی حضرت مسیح کی ایڈا کی وجہ سے ہی یہود کو دی گئی ہے کیونکہ آیت موصوفہ بالا میں یہود کے لئے یہ دائمی وعید ہے کہ وہ ہمیشہ محکومیت میں جو ہر ایک عذاب اور ذلت کی جڑھ ہے زندگی بسر کریں گے جیسا کہ اب بھی یہود کی ذلت کے حالات کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب تک خدا تعالیٰ کا وہ غصہ نہیں اتر اجو اس وقت بھڑ کا تھا جبکہ اس وجیہ نبی کو گرفتار کر ا کر مصلوب کرنے کے لئے کھو پری کے مقام پر لے گئے تھے اور جہاں تک بس چلا تھا ہر ایک قسم کی ذلت پہنچائی تھی اور کوشش کی گئی تھی کہ وہ مصلوب ہو کر توریت کی نصوص صریحہ کے رو سے ملعون سمجھا جائے اور اس کا نام ان میں لکھا جائے جو مرنے کے بعد تحت الثریٰ کی طرف جاتے ہیں اور خدا کی طرف ان کا رفع نہیں ہوتا۔(تحفہ گولڑر و سید، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۰۰،۱۹۹) آیت: وَ جَاعِلُ اللَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ سے سمجھا جاتا ہے کہ اس قسم کا غضب جو قیامت تک منقطع نہ ہو اس کی نظیر قرآن شریف میں بجزر حضرت مسیح کے دشمنوں کے یا آنے والے مسیح موعود کے دشمنوں کے اور کسی قوم کے لئے پائی نہیں جاتی۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۱۴) اے عیسی ! خدا تیرے حقیقی تابعین کو جو مسلمان ہیں اور ادعائی تابعین کو جو عیسائی ہیں ادعائی طور پر قیامت تک ان لوگوں پر غالب رکھے گا جو تیرے دشمن اور منکر اور مکذب ہیں۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۳۱) ہمارا یہ ایمان ہونا چاہیے کہ قیامت تک دولت اور سلطنت مسلمانوں اور عیسائیوں میں قائم رہے گی اور وہ لوگ جو حضرت مسیح کے منکر ہیں وہ کبھی بلاد اسلامیہ کے مالک اور بادشاہ نہیں بنیں گے یہاں تک کہ (تحفہ گولز و یه روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۳۲) قیامت آجائے گی۔