تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 444
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۴ سورة البقرة پکڑو کہ تم اپنے مالوں کو ریا کاری کے ساتھ خرچ کرو۔(اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۵۶) رونا دھونا اور صدقات، فرد قرار داد جرم کو بھی روی کر دیتے ہیں۔اصول خیرات کا اسی سے نکلا ہے۔یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کے ہیں۔علم تعبیر الرویا میں مال کلیجہ ہوتا ہے اسی لئے خیرات کرنا، جان دینا ہوتا ہے۔انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے۔اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل وقال سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھا یا جاوے۔صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۶ / مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۲) مسلمان وہی ہے جو صدقات اور دُعا کا قائل ہو۔احکم جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۶) بعض لوگ ایک بات منہ سے نکالتے ہیں اور پھر اس پر قائم نہیں رہ سکتے اور گنہ گار ہوتے ہیں۔صدقہ عمدہ وہ ہے۔جواگر چہ قلیل ہومگر اس پر دوام ہو۔( بدر جلد نمبر ۲۹ مورخه ۲۰ /اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲) اس بات پر بھی غور کرو کہ صدقہ اور خیرات کیوں جاری ہے اور ہر قوم میں اس کا رواج ہے۔فطرتا انسان مصیبت اور بلا کے وقت صدقہ دینا چاہتا ہے اور خیرات کرتا ہے۔اور کہتے ہیں کہ بکرے دو، کپڑے دو، یہ دو، وہ دو! اگر اس کے ذریعہ سے ردّ بلا نہیں ہوتا تو پھر اضطراراً انسان کیوں ایسا کرتا ہے؟ نہیں! ردّ بلا ہوتا ہے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے اتفاق سے یہ بات ثابت ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ صرف مسلمانوں ہی کا مذہب نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں اور ہندووں کا بھی یہ مذہب ہے اور میری سمجھ میں روئے زمین پر کوئی اس امر کا منکر ہی نہیں جبکہ یہ بات ہے تو صاف کھل گیا کہ وہ ارادہ الہی مل جاتا ہے۔لا لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۷) اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِنْ نَخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهرُ لَهُ فِيهَا مِنْ كُلِ الثَّمَرَاتِ وَ اَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ فَأَصَابَهَا اعْصَارٌ فِيهِ نَارُ فَاحْتَرَقَتْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْأَيْتِ لَعَلَّكُم تَتَفَكَّرُونَ ہر ایک بسیط میں جو مرکبات کا اصل ہے گرویت یعنی گول ہونا مشاہدہ کرو گے۔پانی کا قطرہ بھی گول شکل پر ظاہر ہوتا ہے اور تمام ستارے جو نظر آتے ہیں اُن کی شکل گول ہے اور ہوا کی شکل بھی گول ہے جیسا کہ ہوائی