تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 314
۳۱۴ سورة البقرة تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔میں کہتا ہوں در حقیقت یہی ایک ہتھیار ہے جواب بھی کارگر ہے اور ہمیشہ کے لئے کارگر ہوگا اور پہلے بھی قرنِ اوّل میں یہی ایک حربہ تھا جو خود حضور سرور عالم علیہ الصلوۃ والسلام اور صحابہ کے ہاتھ میں تھا۔مبار کی اور صد ہزار مبار کی ہے اُس قوم کو، جو اس کے اختیار کرنے اور اسی لیگا نہ کتاب کو اپنا مایہ ایمان قرار دینے میں ذرا بھی تردد اور تذبذب میں نہیں پڑی، بڑے جوش اور خوشی سے آگے بڑھ کر اس فرقان اور نور کو لبیک کہا۔الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ /اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۶،۵) هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدى وَالْفُرْقَانِ یعنی قرآن میں تین صفتیں ہیں۔اول یہ کہ جو علوم دین لوگوں کو معلوم نہیں رہے تھے ان کی طرف ہدایت فرماتا ہے۔دوسرے جن علوم میں پہلے کچھ اجمال چلا آتا تھا ، ان کی تفصیل بیان کرتا ہے۔تیسرے جن امور میں اختلاف اور تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ان میں قول فیصل بیان کر کے حق اور باطل میں فرق ظاہر کرتا ہے۔(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۵) وَ اِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ b فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اور جب تجھ سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں دُعا کرنے والے کی دُعا قبول کرتا ہوں۔( برا این احمد یہ چهار تخصص ، روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۰۳ حاشیه حاشه در حاشیه نمبر ۳) جب میرے بندے میرے بارہ میں سوال کریں تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی جب وہ لوگ جو اللہ رسول پر ایمان لائے ہیں یہ پتہ پوچھنا چاہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات رکھتا ہے جو ہم سے مخصوص ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاویں۔تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی تم میں اور تمہارے غیروں میں یہ فرق ہے کہ تم میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دُور ہیں جب کوئی دُعا کرنے والوں میں سے جو تم میں سے دُعا کرے دُعا کرتے ہیں تو میں اس کا جواب دیتا ہوں یعنی میں اس کا ہمکلام ہو جاتا ہوں اور اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دُعا کو پایہ قبولیت میں جگہ دیتا ہوں پس چاہئے کہ قبول کریں حکم میرے کو اور ایمان لاویں تا کہ بھلائی پاویں۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۱۴۶) اور پھر فرمایا کہ جب میرے مخصوص بندے ( جو برگزیدہ ہیں ) میرے بارہ میں سوال کریں اور پوچھیں کہ کہاں ہے تو انہیں معلوم ہو کہ میں بہت ہی قریب ہوں۔اپنے مخلص بندوں کی دعا سنتا ہوں جب ہی کہ کوئی