تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۱) — Page 281
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۸۱ سورة الفاتحة میں بنی اسرائیل پر اس اُمت کو فخر ہوا۔جو خود اندھا ہے وہ دوسرے اندھے پر کیا فخر کر سکتا ہے؟ اگر وحی، الہام، خوارق یہودیوں پر بند ہو چکے ہیں تو پھر یہ بتاؤ کہ یہ دروازہ کسی جگہ جا کر کھلا بھی یا نہیں۔ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ نہیں ہم پر بھی یہ دروازہ بند ہے یہ کیسی بدنصیبی ہے پانچ وقت اهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ کی دُعا کرتے ہیں اور اس پر بھی کچھ نہیں ملتا ! تعجب !! اللہ تعالیٰ کا خود ایسی دُعا تعلیم کرنا تو یہ معنے رکھتا ہے کہ میں تم پر انعام واکرام کرنے کے لئے تیار ہوں جیسے کسی حاکم کے سامنے پانچ امیدوار ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو کہے کہ تم یہاں حاضر ہو تو اس کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ اس کو ضرور کام دیا جاویگا۔اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا تعلیم کی اور پانچ وقت یہ پڑھی جاتی ہے مگر ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ اس کا کچھ بھی اثر اور نتیجہ نہیں ہوتا ؟ کیا یہ قرآن شریف کی ہتک اور اسلام کی ہتک نہیں ؟ میرے اور ان کے درمیان یہی امر در اصل متنازعہ فیہ ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ اسلام کی برکات اور تاثیرات جیسے پہلے تھیں ویسے ہی اب بھی ہیں وہ خدا اپنے تصرفات اب بھی دکھاتا ہے اور کلام کرتا ہے مگر یہ اس کے مقابلہ میں کہتے ہیں کہ اب یہ دروازہ بند ہو چکا ہے اور خدا تعالی خاموش ہو گیا وہ کسی سے کلام نہیں الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مؤرخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶،۵) کرتا۔ہر یک مسلمان پانچ وقت اپنی نماز میں یہ دُعا پڑھتا ہے کہ اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمتَ عَلَيْهِمْ اور خدائے تعالیٰ نے آپ فرما دیا ہے کہ صراط مستقیم نبیوں کی راہ ، صدیقوں کی راہ، شہیدوں کی راہ ہے پھر ہم سخت نادان ہوں گے اگر ہم ان راہوں کے طلب گار نہ ہوں جن کی طلب کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے اور فلسفیوں کے پیچھے بھٹکتے پھریں۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۴۶،۲۴۵ حاشیه ) میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسی سے بڑھ کر بھی ہو سکتا ہے۔اندھے کہتے ہیں یہ کفر ہے۔میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو پھر کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے۔کفر خود تمہارے اندر ہے۔اگر تم جانتے کہ اس آیت کے کیا معنے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو ایسا کفر مُنہ پر نہ لاتے۔خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کر سکتے ہو۔اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل کرنا کفر جانتے ہو۔چشمه مسیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۵،۳۵۴) ایک بندہ خدا کا عیسی نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں تیس برس تک موسیٰ رسول اللہ کی شریعت کی پیروی