تفسیر کبیر (جلد ۹)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 575 of 704

تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 575

وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ۰۰۲۱۱وَ مَا يَنْۢبَغِيْ لَهُمْ وَ مَا اورشیطان اس (قرآن )کولے کرنہیں اُترے۔اورنہ یہ کام ان کے مطابق حال تھا اورنہ وہ اس کی طاقت يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ؕ۰۰۲۱۲اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ۠ؕ۰۰۲۱۳ رکھتے تھے۔وہ یقینا(کلام الٰہی کے )سننے سے دور رکھے گئے ہیں۔پس تُو اللہ(تعالیٰ)کے ساتھ کسی اَورکو فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِيْنَ۠ۚ۰۰۲۱۴ معبود نہ پکار۔ورنہ تُومبتلائے عذاب لوگوں میں سے ہوجائے گا۔تفسیر۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے کفار کے ایک اعتراض کی تردید فرمائی ہے۔ان کا اعتراض یہ تھا کہ اس شخص کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے اوراس کی طرف سے اس پر کلام نازل ہوتاہے۔چنانچہ گوقرآن کریم نے ان کے اس اعتراض کو الفاظ کی شکل میں نقل نہیں کیا۔لیکن اس اعتراض کی طرف قرآن کریم کے مختلف مقامات میں اشارات ضرو ر پائے جاتے ہیں۔مثلا ً اللہ تعالیٰ سورئہ تکویر میں فرماتا ہے وَمَا ھُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ(التکویر :۲۶) یعنی اس رسول پر نازل ہونے والا کلام کسی دھتکارے ہوئے شیطان کا قول نہیں ہے۔اسی طرح زیر تفسیر آیات میںاللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ۔شیطانوںنے اس کلام کونہیں اُتارا۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ کفار کا ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ اس پر شیطان نازل ہوتاہے۔افسوس ہے کہ بعض مسلمان مفسرین نے اس قول کو اَوربھی پکّاکردیا اورکفار کے ہاتھوں میں انہوں نے ایک خطر ناک ہتھیار دےدیا اوروہ اس طرح کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کفار مکہ کے سردار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اورانہوں نے کہا کہ آپؐ کے ماننے والے تو ادنیٰ لوگ ہیں۔اگرآپؐ دین میں کچھ نرمی کردیں توہم لوگ بھی آپ کے پاس آکر بیٹھا کریں۔اس طرح دوسرے لوگ بھی آ پؐ کے پاس آنے لگیں گے۔اتنے میں آپ نماز پڑھنے لگے جب آپؐ نے یہ آیت پڑھی کہ اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى۔وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(النجم:۲۰۔۲۱)کہ تم بھی ذرالات او رعزّٰی کاحال سنائو اور تیسرے مناۃ کابھی جو ان کے علاوہ ہے۔توشیطان نے آپ کی زبان پر یہ کلمات جاری کردیئے کہ تِلکَ الْغَرَانِیْقُ الْعُلیٰ وَاِنَّ شَفَاعَتَھُنَّ لَتُرْتَجٰی۔یعنی یہ لمبی گردنیں رکھنے والے بت بڑی اعلیٰ شان کے مالک ہیں اور ان کی