تفسیر کبیر (جلد ۹)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 704

تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 242

لیتا۔(آیت ۱۹تا۲۲) اورپھر کہا کہ تیرے احسان مجھ پر اس جرم کے مقا بل کیا ہیں کہ تُو نے میری ساری قوم کو غلام بنارکھا ہے (آیت ۲۳) فرعون نے شرمندہ ہوکربات بدلی اورخدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق سوالات شروع کردیئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیئے۔آخر تنگ آکر اُس نے دھمکی دی کہ میرے سواکو ئی اورمعبودمانا توقید کردوں گا۔موسیٰ ؑ نے کہا۔خداکے شواہد تود یکھ۔اُس نے کہا۔اگرکچھ شواہد ہیں تولا۔اِ س پرموسیٰ ؑ نے اپناعصاپھینکا جوفرعون کو ایک اژدہا نظر آیا۔اورموسیٰ ؑ نے اپناہاتھ بغل سے نکالا تو و ہ چمک رہاتھا۔فرعو ن نے اِن امورکو سحر قرار دیا۔اورقوم کو بھڑکایا کہ یہ سیا سی فضیلت چاہتا ہے۔انہوں نے ساحروں سے مقابلہ کروانے کامشورہ دیا۔سا حر بلوائے گئے تو وہ مغلوب ہوئے اورموسیٰ ؑ پر ایما ن لے آئے۔(آیت ۲۴تا ۵۲) اِ س پر ہم نے موسیٰ ؑکو اپنی قوم ا س ملک سے نکال لے جانے کاحکم دیا۔(آیت ۵۳) فرعون نے قوم کو غیرت دلائی۔پیچھا کیا لیکن برباد ہوااورجونعمتیں اُسے حاصل تھیں ویسی ہی نعمتیں موسیٰ ؑ کو عطاکرنے کی خدا نے تدبیر کی (چنانچہ شام کاعلاقہ مصر سے بالکل مشابہ کہاجاسکتاہے بلکہ وہ علاقہ مصرسے بھی بہترہے)(آیت ۵۴تا ۶۰) فرعون اپنے لشکروں سمیت آگے بڑھا توموسیٰ ؑ کی قوم ڈری۔مگر موسیٰ ؑنے تسلی دی۔پھر اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر موسیٰ ؑ کو سمندر میں سے خشک نکال کر لے گیا اورفرعون کو غرق کردیا۔(آیت ۶۱ تا ۶۹) پھر ابراہیم ؑکو دیکھ۔ا س نے اپنی قوم کو توجہ دلائی کہ خدا تعالیٰ سنتا ہے اور تمہارے بت سنتے نہیں اوربے طاقت ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ کچھ ہو ہم اپنے با پ دادا کے مذہب کو نہیںچھو ڑ سکتے۔ابراہیمؑ نے کہا کہ و ہ سب حق کے خلاف تھے لیکن مَیں تو اُسی خدا کومانتا ہوں جو فعّال ہے اوردنیا کے کاموں میں اس کا دخل جاری ہے۔اُس کی طرف سے ہدایت بھی آتی رہتی ہے۔جسمانی رزق بھی آتا رہتا ہے۔شفابھی آتی رہتی ہے۔موت کے بعد حیات بھی آتی رہتی ہے اورمرنے کے بعد بھی اُسی پرامیدیں ہیں (آیت ۷۰تا۹۰) اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہ سنت چلی ہوئی ہے کہ وہ نیکوں کی مدد کرتا ہے اوربدوں کوسزادیتا ہے۔مجر م لو گ پہلے تو اکڑتے ہیں۔لیکن پھر منت و سماجت پر اُتر آتے ہیں۔یہ سب باتیں خدا تعالیٰ کے باد شاہ اور رحمٰن ہو نے پر دلالت کرتی ہیں (آیت ۹۱تا ۱۰۵) پھر نوح ؑ کو دیکھو۔اُس نے بھی خدا تعالیٰ کی طر ف سے مبعوث ہونے کادعویٰ کیا۔نیکی کی تعلیم دی۔اوربغیر