تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 25
میں تو ناتجربہ کار تھا مگر جب ایک وفد میرے پاس آیا تو مجھے ان کی بات ماننی پڑی اور میں نے مباحثہ کرنے کے لئے آمادگی ظاہر کردی۔ایک برات کی شکل میں ہم آٹھ نو آدمی پادری صاحب کی کوٹھی پہنچے وہاں انہوںنے یہ سوال اٹھایا کہ آپ بتائیں آپ ہیں کس مذہب کے میرے دل میں فوراً خدا تعالیٰ نے ڈال دیا کہ ان کا منشا یہ ہے کہ میرے سوالوں کو ٹلادیں اور اسلام پر اعتراض شروع کردیں۔میں نے ان سے کہا کہ آپ کو اس سے کیا غرض ہے کہ میں کس مذہب کا ہوں آپ یہاں عیسائیت کی تبلیغ کے لئے آئے ہیں۔آپ مجھے تین خدائوں کی تھیوری سمجھا دیں۔اگر آپ کامیا ب ہوگئے تو خواہ میں کسی مذہب کا پیروہو امیں آپ کی بات مان لوںگا پہلے تو وہ ایچ پیچ کرتے رہے لیکن آخر انہیںمیری بات ماننی پڑی اور میں نے گفتگو یوں شروع کی کہ بتائیے خدا باپ کامل ہے یا ناقص اگر وہ ناقص ہے تو خدانہیں ہو سکتا۔اسی طرح روح القدس کامل ہے یاناقص اگر وہ ناقص ہے تو وہ بھی خدانہیں ہوسکتا اسی طرح تیسرا اقنوم بیٹاکامل خداتھا یا ناقص خدا۔اگر وہ ناقص تھا تو و ہ بھی خدانہیں ہوسکتا انہوںنے میری ان تینوں باتوںکو مان لیا۔پھر میں نے ان سے پوچھاکہ کیا خداباپ کو اس زمین و آسمان کےپیداکرنےکی طاقت کلی طور پرحاصل تھی یا وہ کسی کی مدد کا محتاج تھا؟ اوپر کی بات سے ظاہر ہے کہ وہ یہ نہیںکہہ سکتے تھے کہ وہ کسی کی مدد کا محتاج تھا پھر میں نے یہ کہاکہ روح القدس اس ساری کائنات کو پیدا کرنے پر کلی طور پر قادر تھا یا کسی کی مدد کا محتاج تھا۔انہوں نے کہا نہیں کلی طور پر قادر تھا۔پھرمیں نے پوچھا کہ کیا خدا بیٹا اس کائنات کے پیدا کرنے پر کلی طور پر قادر تھا یا کسی کی مدد کا محتاج تھا۔انہوں نے پھر یہی کہا کہ وہ کلی طور پر قادر تھا میں نے کہا پادری صاحب پھر سوال حل ہوگیا۔کہنے لگے کس طرح؟ میں نے ایک پنسل ان کی میز سے اٹھاکر ان کے قریب رکھ دی اور میں نے کہا پادری صاحب اس پنسل کو اٹھاکر دوسری جگہ رکھنے پر آپ قادر ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں پھر میں نے کہا کیامیں قادر ہوں ؟ انہوں نے کہا ہاں پھر میں نے ایک تیسرے شخص کی طرف اشارہ کرکے کہاکہ کیا یہ صاحب قادرہیں ؟پادری صاحب نے کہا ہاں میں نے کہا جب ہم تینوں شخص اپنی ذات میںاس پنسل کو ہلانے پر قادر ہیں لیکن پھر بھی ہم تینوں کھڑے ہوکر شور مچادیں کہ او بہرہ ادھر آئو او باورچی ادھر آئو جب وہ کمرے میں داخل ہوں تو ہم ان سے کہیںکہ ہم تینوںسے مل کر یہ پنسل ادھر رکھ دو توبتائیے وہ ہمیں پاگل سمجھیں گے یانہیں۔پادری صاحب نے کہاآپ کامطلب؟ میں نے کہا صرف جواب دے دیجئے۔انہوںنے کہا ہاں پاگل کہیں گے۔میںنے کہاجب خدا باپ او رخدابیٹااور خدا روح القدس تینوں کائنات کے پیدا کرنے پر بذاتہ قادرہیں اور اس کے باوجود وہ ایک دوسرے کو اس کام کے لئے بلاتے ہیں جس کو وہ اکیلے اکیلے کرسکتے ہیں تو بتایئے دوسرے خدابلانے والے خدا کواور ہم لوگ اس خدا کو پاگل