تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 509 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 509

اقْذِفِيْهِ فِي التَّابُوْتِ فَاقْذِفِيْهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ تھا۔(جس کی تفصیل یہ ہے ) کہ اس (یعنی موسیٰ) کو تابوت میںرکھ دے پھر اس (تابوت) کو دریا میں رکھ دے پھر بِالسَّاحِلِ يَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّيْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَيْتُ عَلَيْكَ (اس کے بعد یوں ہو کہ) دریا (ہمارے حکم سے) اس( تابوت) کو ساحل تک پہنچا دے (تاکہ) اس کو وہ شخص لے مَحَبَّةً مِّنِّيْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَيْنِيْۘ۰۰۴۰اِذْ تَمْشِيْۤ اُخْتُكَ جائے جو میرا بھی اوراس (یعنی موسیٰ) کابھی دشمن ہے اور تجھ پر میںنے اپنی طرف سے محبت نازل کی( یعنی تیرے فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ يَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى لئے لوگوں کے دلوں میںمحبت پیدا کی )اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے پالا گیا۔(یہ اس اُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا وقت ہوا ) جب تیری بہن (ساتھ ساتھ )چلتی جاتی تھی اور کہتی جاتی تھی کہ اے لوگو کیا میں تمہیں اس عورت کا پتہ فَنَجَّيْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِيْنَ فِيْۤ بتائوں جو اس کو پال لےگی۔اور اس طرح ہم نے تجھ کو تیری ماں کی طرف لوٹادیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی اَهْلِ مَدْيَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ يّٰمُوْسٰى ۰۰۴۱ وَ ہوجائیں اوروہ غم نہ کرے۔اور (اے موسیٰ ) تونے ایک شخص کو قتل کردیا تھا پھر ہم نے تجھ کو اس غم سے نجات بخشی اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِيْۚ۰۰۴۲ اورہم نے تجھ کو اور کئی امتحانوںمیںڈال کر اچھی طرح آزمایا (جس کے بعد) تو کئی سال مدین کے لوگوں میںرہا پھر اے موسیٰ (ہوتے ہوتے) تو اس عمر کو پہنچ گیا جو ہمارےکام کے قابل ہوتی ہے۔اورمیں نے تجھ کو اپنی ذات کے لئے (روحانی ترقی دیتے دیتے ) تیار کیا۔حلّ لُغَات۔لِتُصْنَعَ۔الصُّنْعُ کے معنےہیں اِجَادَۃُ الفِعْلِ کسی کام کو اچھی طرح سے کرنا (مفردات)