تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 462
نے مخفی رکھا ہے تاکہ جتنے معانی پیدا ہوسکتے ہوں وہ اس ایک لفظ سے ہی پید اہوجائیں۔اس نقطہ نگاہ سے جب ہم غور کرتے ہیںتو سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا کے معنے عربی زبان کے لحاظ سے یوںبنتے ہیںکہ مومنوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کیلے کی طرح گاڑدےگا یا یہ کہ اپنے دل میں مومنوں کی محبت کیلے کی طرح گاڑدےگا یا یہ کہ مومنوںکے دل میں بنی نوع انسان کی محبت کیلے کی طرح گاڑدے گا یا یہ کہ بنی نو ع انسان کے دل میں مسلمانوں کی محبت کیلے کی طرح گاڑدے گا یہ چار معنے ہیں جو اس آیت سے مستنبط ہوتے ہیں۔(۱) پہلے معنے اس کے یہ ہیں کہ مومنوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کیلے کی طرح گاڑدے گا چنانچہ دیکھ لو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے انعامات پر غور کرے گا۔اس کی رحمانیت کی وجہ سے فیضان کو دیکھے گا اور اس کے بے شمار احسانات کا مطالعہ کرے گااس کے دل میںلازمی طورپر خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی اور وہ اس کے قرب میںبڑھنے کی کوشش کرے گا۔عیسائی کہتے ہیںکہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بیٹادنیا کی نجات کے لئے بھیجا ہے اس لئے بنی نوع انسان کافرض ہے کہ وہ اس سے محبت کریں مگر خداکہتاہے کہ ہم تو آپ تم سے رات دن محبت کر رہے ہیں ہم رحمٰن ہیں اور اپنی صفت رحمانیت سے تم کو ہر وقت حصہ دے رہے ہیںکیا تم ہمارے ان انعامات کو دیکھ کر ہم سے محبت نہیں کر سکتے ؟ مسیح کو صلیب پرچڑھتے ہم نے نہیںدیکھا اور پھر ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیںکہ وہ ہماری خاطر صلیب پرچڑھا۔لیکن خدا تعالیٰ کا سورج ہم ہر روز چڑھتاہیں۔خدا تعالیٰ کا چاند ہم ہمیشہ آسمان پر چمکتا دیکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ دریا ہمیں اس دنیا میں اپنی آنکھوں سے بہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔پھر خدا تعالیٰ نے ہمیں آنکھیں دیں جن سے ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔یہ آنکھیںہمارے ماں باپ نے ہمیں نہیں دیں نہ ہم نے کہیں سے خریدی ہیں صرف خدا نے اپنی رحمانیت کے طفیل ہمیں عطا کی ہیں۔اسی طرح اس نے ہمیں زبان دی ہے جس سے ہم بولتے ہیں۔غلہ دیا ہے جو ہم رات دن کھاتے ہیںچاول دیئے ہیں۔گوشت دیاہے ،ترکاریاں دی ہیں، مال دیا ہے ،صحت دی ہے عزت دی ہے۔غرض خدا تعالیٰ کی رحمانیت کے ہزاروں ہزار نظارے ہم روزانہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔اور ہمارادل انتہائی محبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھک جاتاہے مگر تعجب ہے عیسائی کہتے ہیںکہ ہم محبت الٰہی اس واقعہ کی بناپر کریں جو ہم نے نہیںدیکھا اور ان ہزاروں ہزار انعامات کی بنا پر نہ کریں جو ہم روزانہ دیکھتے ہیں۔(۲) دوسرے معنے اس کے یہ ہیںکہ خدا تعالیٰ اپنے دل میں مومنوں کی محبت کے لئے کیلے کی طرح گاڑ دے گا اور ایسی محبت کرنے والوںسے خاص تعلق پیدا کرےگا یہ معنے بھی مسلمانوں کے وجود سے ظاہر ہوئے۔چنانچہ