تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 422

ثواب بیاج ہوگیااو رخیرٌ مرداًمول ہوگیا۔گویا اس طرف اشارہ کیا کہ تمہیں اپنے بنکوں پر بڑاناز ہے اور تم سمجھتے ہو کہ تمہارا روپیہ بنکوں میں ضرور ہونا چاہیے کیونکہ تمہیں انٹرسٹ ملے گا لیکن تم اس حقیقت کو بھول گئے کہ اصل مال وہی ہے جوخدا تعالیٰ کے بنک میں محفوظ ہے اور اسی کا دیا ہوا انٹرسٹ حقیقی انٹرسٹ ہے۔اَفَرَءَيْتَ الَّذِيْ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَيَنَّ مَالًا وَّ کیا تو نے اس شخص کی حالت پرکبھی غور نہیںکیا جس نے ہمارے نشانوں کا انکار کیا اور کہا کہ مجھے یقیناً بہت سامال اور وَلَدًاؕ۰۰۷۸اَطَّلَعَ الْغَيْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ۰۰۷۹ بہت سے بیٹے دئے جائیں گے۔کیا اس نے غیب (کاحال ) معلوم کرلیا ہے یا(خدائے )رحمٰن سے کوئی وعدہ لے لیا ہے۔تفسیر۔فرماتا ہے ذرا بتائو تو سہی وہ شخص جو ہماری آیتوں کا انکار کرتاہے اور کہتا ہے کہ میرے مال کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کے بدلہ میںمجھے اور مال ملے گا۔میں اسے تجارت پر لگائوں گا اور اپنے مال میں اضافہ کرتا چلا جائوں گا اور میرے بیٹوں کا نتیجہ یہ ہوگا کہ میرا خاندان اور میری نسلیںترقی کریں گی۔گویا افزائش نسل کے لئے جس قدر سامانوں کی ضرورت ہے وہ میرے پاس ہیں تمہارے پاس نہیں۔فرماتا ہے اَطَّلَعَ الْغَيْبَ تم بتاو کہ کیا اس نے غیب دیکھ لیا ہے۔کیا پہلے لوگوں کے پاس مال نہیں تھا اور پھر وہ تباہ نہیں ہوگئے۔کیا پہلے لوگوں کے پا س اولادیں نہیں تھیں اور کیا وہ اولادیں ان کے کام آئیں ؟ عاد کے پاس کتنی بڑی طاقت تھی سارے عرب اور عراق اور فلسطین اور شام پر ان کی حکومت تھی۔،مگر اب زمینیں کھود کھود کر عاد قوم کے آثار تلاش کئے جاتے ہیں اور اگر کسی کو کوئی نشان مل جاتاہے تو وہ بڑا خوش ہوتاہے۔کہ میں نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیاہے اسی طرح فراعنہ کو دیکھ لو ان کی کتنی بڑی طاقت تھی۔لوگ ان کانام سن کر لرز تے تھے اور خود ان کی یہ حالت تھی کہ اگر وہ دربار میں آتے تو اپنے منہ پر نقاب ڈال لیتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم اتنی بڑی شان کے مالک ہیں کہ اگر کوئی شخص ہمارا چہرہ دیکھ لے گا تو وہ کوڑھی ہوجائے گا۔مگر اب ان کی لاشیں نکال نکال کر عجائب گھروں میںرکھی جاتی ہیں اورکہا جاتاہے کہ یہ فلاں فرعون کی لاش ہے اور یہ فلاں فرعون کی لاش ہے۔میں نے خود مصر کے عجائب گھر میں ایسی لاشیں دیکھی ہیں۔فرانس کے عجائب گھر میں بھی لاشیں ہیں۔اور اب امریکہ والے کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھی کسی فرعون کی لاش لے جائیںگویا فراعنہ مصر