تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 405
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّاۚ۰۰۷۲ اور تم میں سے ہر شخص اس (یعنی دوزخ )میں جانےوالا ہے یہ خدا (تعالیٰ )کا ایسا پکا وعدہ ہے جو ہوکر رہے گا۔ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِيْنَ فِيْهَا جِثِيًّا۰۰۷۳ اور ہم متقیوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرے ہوئے چھوڑ دیںگے۔تفسیر۔وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا کے لفظی معنے یہ ہیں کہ تم میں سے کو ئی شخص نہیںمگر وہ اس آگ میں داخل ہونے والا ہے۔عام طور پر ہمارے مفسرین نے اس آیت سے یہ سمجھا ہے کہ ہر انسان دوزخ میں ڈالاجائے گا (تفسیر مجاھد زیر آیت ھذا)مگر یہ غلط ہے اس لئے کہ یہاں ذکر ہی کا فروں کا ہے مومنوں کا ذکر نہیںچنانچہ فرمایا تھا وَ يَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَيًّا انسان کہے گاکہ کیا جب میں مرجائوں گا توپھر زندہ کرکے اٹھایا جائوںگا اب کیا یہ مومن کہا کرتے ہیں کہ ہم نے مر کر نہیںاٹھنا۔اس میں بہر حال انہی لوگوں کا ذکر ہے جو کہتے ہیںکہ ہم نے مرکرنہیںاٹھنا یا اس زندگی کے متعلق ان کے دلوں میں شبہ والی کیفیت پائی جاتی ہے اسی طرح فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّيٰطِيْنَ میں بھی کفار کا ذکر ہے ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَةٍ اَيُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِيًّا میں بھی انہی کا ذکر ہے پس جبکہ اس جگہ پرذکر ہی کفار کا ہے تو اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا سے بھی کفار ہی مرادہوں گے اورانہی کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا یہ تیرے رب کا وعدہ ہے جوضرور پورا ہونے والا ہے حَتْمًا مَّقْضِيًّاکے معنے ہیں وعْدًا واجِبًا مقْضِیًّاایساوعدہ جو واجبی ہے اور لازمی ہے اور ضرور پورا ہو کررہے گا۔حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس آیت کے عام تفسیری معنے قبول کئے ہیں اور آئینہ کمالات اسلام (صفحہ۱۴۳و ۱۴۴)میں تحریر فرمایا ہے کہ اِنْ مِّنْكُمْ سے سب انسان مراد ہیں اورہر انسان دوزخ میںجائے گا لیکن معنے یہ کئے ہیں کہ دوزخ دو قسم کی ہے ایک اس دنیا کی اور ایک اگلے جہاں کی کفار تو اگلے جہان کی دوزخ میں گرائے جائیں گے مگر مومنوں کو اگلے جہان کی دوزخ میں نہیں گرایاجائے گا۔بلکہ اسی دنیا میں ان کو خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تکالیف پہنچتی ہیں وہ اس دوزخ کاقائم مقام ہوجائیں گی۔گویا آپ نے اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا کو پچھلی آیات کے ساتھ ملاکر اس کے معنے نہیں کئے بلکہ مستقل طور پر اس آیت سے ایک نتیجہ نکالا ہے اور فرمایا ہے کہ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا