تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 401
کوشش کرتاہے یعنی وہ ایسے افعال پسند کرتاہے جو اسے جہنم کے قریب لے جا<mark>نے</mark> کا موجب ہوتے ہیں۔مگر جب جہنم اسے نظر آتاہے تو اس کی بری شکل ہوجاتی ہے اور وہ کہتاہے اوہو یہ تو بہت برا مقام ہے۔جیسا کہ حل لغات میں بتایا جاچکا ہے جَثَایَجْثُوْ کے مع<mark>نے</mark> ہوتے ہیں گھٹنوں کے بل گرجانا یا انگلیوں کے بل کھڑاہوجانایعنی انسان جب کسی چیز کو اپنی ایڑیاں اٹھاکر اور انگلیوںکے بل کھڑے ہوکر دیکھ<mark>نے</mark> کی کوشش کرتاہے تو اس حالت کو جِثِیًّا کہتے ہیںاور جب وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتاہے جیسے تشہد کی حالت میں بیٹھتے ہیں تو اس حالت کو بھی جِثِیًّاکہتے ہیں اس جگہ یہ دونوں مع<mark>نے</mark> چسپاں ہوجاتے ہیں کیونکہ جہنم کا ذکر ہے اور انسانی فطرت میںیہ بات داخل ہے کہ جب اس پر کوئی مصیبت آتی ہے تو پہلے وہ اسے دیکھ<mark>نے</mark> کی کوشش کرتا ہے اور انگلیوں کے بل کھڑے ہو کر جھانگتاہے کہ کیا چیز آرہی ہے یا کونسی مصیبت ہے جس میں مَیں گرفتار ہو<mark>نے</mark> والا ہوں مگر جب وہ مصیبت کو دیکھ لیتا ہے تو اس کی طاقت زائل ہوجاتی ہے اور وہ گھٹنوں کے بل گرجاتاہے۔ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَةٍ اَيُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ پھر ہم ہر ایک گروہ میں سے ایسے لوگوں کو الگ کرلیں گے جو (خدائے ) رحمٰن کے <mark>سخت</mark> دشمن تھے۔اور ہم عِتِيًّاۚ۰۰۷۰ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِيْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِيًّا۰۰۷۱ خوب جانتے ہیںکہ ان میں سے کون دوزخ میں جا<mark>نے</mark>کے زیادہ قابل ہے۔حلّ لُغَات۔الشِّیْعَةُ کے مع<mark>نے</mark> ہیں اَلْفِرْقَۃُ گروہ (اقرب)۔ثُمَّ حَرْفُ عَطْفٍ۔یَدُلُّ عَلَی التَّرْتِیْبِ وَالتَّرَاخِی یعنی ثُمَّ حرف عطف ہے جو کبھی ترتیب کے بیان کر<mark>نے</mark> کے لئے آتاہے اور کبھی یہ بتا<mark>نے</mark> کےلئے کہ یہ کام دیر سے ہوا ہے (اقرب) صِلِّیٌّ۔صَلِیَ النَّارَ کے مع<mark>نے</mark> ہوتے ہیں قَاسٰی حَرَّھَا وَ احْتَرَقَ بِھَا وَ دَخَلَ فِیْھَا کہ آگ کی گرمی برداشت کی اور اس میںجلا اور اس میں داخل ہوا (اقرب) صِلِیٌّمصدر ہے گویا اس کے مع<mark>نے</mark> ہوںگے آگ میںجلنا یا اس کی گرمی برداشت کرنا۔تفسیر۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جہنم میں داخل ہو<mark>نے</mark> سے پہلے ہرگروہ کفار میں سے ان کے سرکردہ لوگوں کو خاص سزا دی<mark>نے</mark> کے لئے الگ کرلیا جائے گا۔اَيُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِيًّا میں علیٰ کے مع<mark>نے</mark> خلاف کے ہیں