تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 212
کے تما م انسانوںپر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کا ذکر ہے۔اس لئے یہ وعدہ بہر حال وسیع ہے۔اگر غیر قوموں کا ذکر نہ ہو تا تو تمہارا حق تھا کہ تم کہتے کہ جس طرح وہا ں تمہارے نزدیک صرف بنی اسرائیل کی عورتوں پر مریم کی فضیلت کا ذکر ہےاِسی طرح یہا ں یہ بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس زمانہ کے عربوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔مگر یہاں عربوں کا ذکر نہیں بلکہ غیر قوموں کا ذکر ہے۔اور بنی اسرائیل کی نعمتیں اُن سے چھین کر مسلمانوں کو دئے جانے کا بیان ہے پس سیاق وسباق سے صاف ظاہر ہے کہ رحمۃٌ لّلعالمین میں غیر قومیں بھی شامل ہیں لیکن مریم والا وعدہ صرف اپنی قوم کی عورتوں کے متعلق ہے پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مختص القوم والزمان ہونے کے معنے نہیں لئے جاسکتے کیونکہ وہاں ایک غیر قوم کا ذکر ہے۔ایسی قوم کا جو اپنے آپ کو ساری دنیا سے افضل سمجھتی ہے۔اور بتا یا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس کی نعمتیں چھین کر مسلمانوں کو دینے کا وعدہ کرتا ہے پس رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کا رحمت ہونا صرف قبائل عرب کے لئے نہیں بلکہ سب اقوام ِعالم کے لئے ہے۔وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا چونکہ پہلے خدا تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہهُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ یعنی خدا اگر کسی کو بغیر باپ کےپیدا کرنا چاہے تو اُس کے لئے یہ کو ئی مشکل امر نہیں اِس لئے اب یہ بتا تا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قضاء تھی کہ مریم کے ہاں ایسا بیٹا پیدا ہوگا جو بغیر باپ کے ہوگا اور اس طرح بنی اسرائیل سے سلسلہ نبوت کا انقطاع ہو کر بنی اسمٰعیل میں منتقل ہو جائے گا یہ وہ تقدیر نہیں تھی جو ٹل جا تی بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے متعلق احکام جاری ہو چکے تھے۔فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِيًّا۰۰۲۳ اس پر مریم نے (اپنے پیٹ میں) اُس (بچہ )کو اٹھا لیا اور پھر اس کو لے کر ایک دور مکان کی طرف چلی گئی۔تفسیر۔حضرت مریم کس طرح حاملہ ہوئیں یہ ایک الہٰی راز ہے۔جو قانونِ قدرت سے بالا ہے یا اگر قانون قدرت میں ہی شامل ہے تو یہ ایک ایسا حصہ ہے جس کا ابھی انسان کو علم نہیں ہوسکا۔قانون قدرت کے بھی کئی راز ایسے ہیں جن کا ابھی انسان کوپتہ نہیں لگا جیسے اٹیم بم کا اس سے پہلے نسلِ انسانی کو کوئی علم نہیں تھالیکن اب اس کا انکشاف ہوا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے کئی راز ایسے ہیں جن کو ابھی دنیا دریافت نہیں کرسکی۔اُنہی اسرار میں سے ایک بن باپ ولادت بھی ہے۔بہر حال وہ خدا جس نے کُن سے سب کچھ پیدا کیا ہے۔وہ مادہ میں بھی نئے تغیر پیدا کرسکتا ہے لیکن اس کے علاوہ تاریخ میں ہمیں بعض ایسی شہادتیں بھی نظر آتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض اور