تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 17
میں وعدے تھے۔حضرت اسماعیل ؑکے متعلق پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰تا۱۲وباب۱۷ آیت ۸ تا ۱۴و آیت ۱۸ و۲۰و باب ۲۱آیت ۱۳ ،۱۷و ۱۸ تا ۲۱ میں وعدے موجود ہیں۔اور حضرت اسحاق ؑ کے متعلق جو پیشگوئیاں تھیں ان کا پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۹و۲۱ میں ذکر ہے۔پھر ان دونوں بیٹوں کے لئے مجموعی پیشگوئی پیدائش باب ۲۲ آیت ۱۷ و۱۸ میں کی گئی۔ان حوالہ جات کو جب پیدائش باب ۱۷ آیت ۲۱ سے ملایا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عہد ابراہیمی حضرت اسحاق ؑکے ذریعہ سے شروع ہونا تھا مگر پورا دونوں بیٹوں کے ذریعہ سے ہونا تھا۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عہد ابراہیمی کا آخری ظہور نسلِ اسماعیل سے ہونا تھا لیکن جب عہد کواسحاق سے بدل کر اسماعیل کی طرف پھیرا جاتا تو لازماً نسلِ اسحاق کو ایک بڑا دھکا لگنا تھا اور ان پر گراں بھی گزرنا تھا۔اس لئے ضروری تھا کہ اس تبدیلی کو تدریجی طور پر ظاہر کیا جائے اور مدلل طور پر قائم کیا جائے۔ان آیات میں اس مضمون کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بار بار اور متواتر عہد کے توڑنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا کہ اب اسحاق کی نسل کی جگہ اسماعیل کی نسل کے ذریعہ سے عہد ابراہیمی کو پورا کیا جائے۔لیکن بنو اسحاق کو آخری تنبیہ کرتے ہوئے اس نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک کنواری کے ہاں بیٹا پیدا کیا جائے اور اسے موسیٰ کا خلیفہ مقرر کیا جائے اس خلیفہ موسوی کی وجہ سے بنو اسرائیل کے ذریعہ سے پورا ہونے والا عہد آدھا رہ گیا یعنی باپ کا تعلق بنواسرائیل سے کٹ گیا اور صرف ماں کا تعلق رہ گیا جو بنی اسرائیل سے تھیں۔پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ بن باپ کے بچہ ہونا ناممکن ہے گو خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے مگر پھر بھی لوگ اس کو سنت اللہ کے خلاف کہہ دیا کرتے تھے۔مگر تازہ تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ بات سنت اللہ کے خلاف نہیں بلکہ قانون قدرت کے اندر ہے چنانچہ ہم ذیل میں ایک تازہ شہادت پیش کرتے ہیں :۔Dr۔HALEN SUPERWAY یونیورسٹی کالج لنڈن کی یہ تھیوری ہے کہ پیدائش کے لئے ہمیشہ ضروری نہیں کہ نر کی ضرورت ہو چنانچہ LENCET لنڈن کے ایک ہفتہ واری میگزین میں اس کے تجربات شائع ہوتے ہیں۔پھر SUNDAY PICTORIAL لنڈن 6نومبر ۵۵ ء میں اسی تھیوری کے متعلق ایک شائع شدہ مضمون کے جواب میں ایک ہفتہ بعد یعنی ۱۳؍ نومبر کو شائع ہونے والے رسالہ میں تین ایسی عورتوں کی شہادات بھی شائع ہوئی ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ ان کا یہ بچہ خود بخود ہوا ہے اس کی پیدائش میں کسی مرد کا دخل نہیں۔اس کے بعد ۲۸؍دسمبر کے