تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 599 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 599

چشمہ تک پہنچا۔جواس کے ملک کی مغرب کی طر ف تھا اورجس کاپانی سیاہ تھا(یہ تمام علاقے تاریخ سے ثابت ہے کہ ا س نے فتح کئے تھے )۔(دیکھو ہسٹورینز ہسٹری آف دی ورلڈ جلد ۲ صفحہ ۶۰۷۔۶۰۹نیز جیؤش انسائیکلو پیڈیا زیر لفظ Cyrus) تیسری علامت قرآ ن کریم نے یہ بیا ن فرمائی ہے کہ مغربی علاقوں کوفتح کرنے کے بعد ذوالقرنین نے مشرق کی طرف توجہ کی اورتاریخ سے ا س امر کابھی پتہ ملتاہے کہ مغربی علاقوں کی فتح کے بعدخورس نے مشرقی ممالک کوفتح کیا اورافغانستان تک اوربخاراورثمر قند تک اس کی حکومت پھیل گئی (ہسٹورینز ہسٹری آف دی ورلڈجلد ۲ص ۵۹۳) خورس کی جنگ یاجوج ماجوج سے ہوئی چوتھی علامت قرآ ن کریم بتاتاہے کہ اس نے ان کے درمیا ن بعض علاقوں کی طرف توجہ کی۔اوروہاں ایک دیواربنائی۔کیونکہ یاجوج ماجو ج وہاں سے حملے کرتے تھے تاریخ سے مندرجہ ذیل امورکاثبوت ملتاہے۔اول۔خورس کی جنگ یاجو ج ماجو ج سے ہوئی ہے اوراس نے ان کے حملوں سے اپنی مملکت کے بعض علاقوں کو بچایا ہے۔یاجوج ماجوج کا مسکن از روئے بائیبل اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئے پہلے یہ سمجھنا چاہیے کہ یاجوج ماجو ج کن قبائل کو کہتے ہیں۔اس کے لئے بھی ہم کو بائبل سے مدد ملتی ہے بائبل میں یاجوج ماجوج کی نسبت لکھا ہے۔’’اے آدم زاد توجوج کے مقابل جوماجوج کی سرزمین کاہے اورروس اورمسک اورٹوبالسک کاسردارہے اپنا منہ کر اوراس کے برخلاف نبوت کر۔‘‘(حزقیل باب ۳۸ آیت ۲) اس سے معلوم ہوتاہے کہ بائبل جس نے سب سے پہلے ہمیں یاجوج و ماجو ج سے روشناس کرایا ہے شمالی علاقہ کے رہنے والے لوگوں کویاجو ج ماجو ج کہتی ہے اوران کا مقام روس،ماسکو اورٹوبالسک بتاتی ہے جو ساراعلاقہ شمالی ہے۔اس کے بعد بائبل سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ ان کامقابلہ فارس کاکوئی بادشاہ کرے گا کیونکہ لکھا ہے کہ وہ فارس پر قابض ہوگئے ہوے ہیں چنانچہ لکھا ہے۔’’اوران کے ساتھ فارس اورکوش اورفوط (ہیں)۔‘‘(حزقیل باب ۳۸ آیت ۵) یعنی جب یہ پیشگوئی کی گئی ہے۔یاجوج کے ماتحت فارس کاعلاقہ تھا۔اب ہم تاریخوں کودیکھتے ہیں کہ و ہ یاجوج و ماجوج کی نسبت کیارائے ظاہر کرتی ہیں۔پرانے مؤرخو ں میں سے جوزیفس کابیا ن ہے کہ یہ سید ین (SEYTHIENS ) قبائل کانام ہے۔تورات سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔کیونکہ پیدائش باب ۱۰ آیت ۲ میں لکھا ہے کہ ’’یافث کے بیٹے یہ ہیں۔جمر اورماجوج اورمادی‘‘جمر سِمّیرِ یَنْزْ