تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 497
فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِيْنَةِ جو(عرصہ)تم (یہاں)ٹھہرے رہے ہو اسے تمہارارب(ہی)بہتر جانتا ہے پس (اس بحث کو چھوڑواور )یہ اپنے فَلْيَنْظُرْ اَيُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْيَاْتِكُمْ روپے دےکر اپنے میںسے کسی ایک کواس شہرکی طرف بھیجو اوروہ (جاکر )دیکھے کہ اس (شہر)میں سے کس کاغلہ بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَ لْيَتَؔلَطَّفْ وَ لَا يُشْعِرَنَّ سب سے اچھا ہے پھر (جس کاغلہ سب سےاچھا ہو )اس سے کچھ کھانے کاسامان لے آئے اوروہ ہوشیاری سے بِكُمْ اَحَدًا۰۰۲۰ (لوگوںکی )راز کی باتیں معلوم کرنے کی کوشش کرے۔اور تمہارے متعلق کسی کو ہرگز (کوئی)علم نہ ہونے دے۔حلّ لُغَات۔بِوَرِقِکُمْ۔اَلْوَرَقُ :اَلدَّرَاھِمُ اَلْمَضْرُوْبَۃُ۔سرکاری مہر والے سکے۔(اقرب) اَزْکٰی زَکَاالشَّیءُ( یَزْکُوْ)نَمَا۔کوئی چیز بڑھ گئی۔زَکَا الرَّجُلُ:صَلُحَ وَتَنَعَّمَ وَکَانَ فِیْ خِصْبٍ۔کسی شخص کی حالت درست ہوگئی۔اورو ہ آسودہ حال ہوگیا اورخوب عیش سے رہنے لگا(اقرب)الزَّکاةُ کے معنے: الطَّھَارَۃُ۔پاکیزگی۔والنَّمَـاءُ وَالْبَرَکَۃُ۔ہر چیز کابڑھنا اوراس میں برکت کاہونا۔(تاج) اَلطَّعَامُ۔الطَّعَامُ: اِسْمٌ لِمَا یُؤْکَلُ۔خوراک۔کھانا۔وَقَدْ غَلَبَ الطَّعَامُ عَلَی الْبُرِّ۔اورزیادہ گند م پر طعام کالفظ بولاجا تا ہے۔وَرُبَّمَا اُطْلِقَ عَلَی الْحُبُوبِ کُلِّھَا۔اوربسا اوقات تمام قسم کے دانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔(اقرب) الرّزق۔الرِّزْقُ :مایُنْتَفَعُ بہٖ۔ہر وہ چیز جس سے نفع اٹھا یاجائے۔مَایُخْرَ جُ لِلْجُنْدِیِّ رَأْسَ کُلِّ شَھَرٍ۔ہرما ہ کے اخیر پر تنخواہ جو سپاہی کو دی جائے (اقرب) وَلْیَتَلَطَّفُ:وَلْیَتَلَطَّفُ تَلَطَّفَ۔(باب تفعّل)سے امر کاصیغہ ہے اورتَلَطَّفَ الْاَمْرَوَفِی الْاَمْرِکے معنے ہیں تَرَفَّقَ فِیْہِ۔اس نے کسی معاملہ میں نرمی کی۔تَخَشَّعَ۔عاجز ی کی۔تَلَطَّفَ بِفُلَانٍ:اِحْتَالَ لَہٗ حتّٰی