تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 385
جیسے درخت زمین سے اپنی حالت کے مطابق غذاحاصل کرلیتا ہے۔ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ دوانسانوں کے دل بھی پوری طرح مشابہ نہیں۔حالانکہ کروڑہاانسان پیداہوئے اورہوں گے مگرہرایک کے دل کی کیفیت وحالت الگ الگ ہے اسی طرح ہر اک کی سزابھی الگ الگ ہونی ضروری ہے۔اوریہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ سزاقلبی ہو اورہراک اپنے اعمال کے طبعی نتائج کو بھگتے۔وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَ اَجْلِبْ عَلَيْهِمْ اور(ہم نے کہا جا)ان میں سے جس پر تیرابس چلے۔اسے اپنی آواز سے فریب دے کر (اپنی طرف ) بلا۔اوراپنے بِخَيْلِكَ وَ رَجِلِكَ وَ شَارِكْهُمْ فِي الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ سواروں اورپیادوں کو ان پر چڑھالا۔اور(ان کے)مالوں اوراولادوں میں ان کا حصہ دار بن۔اوران سے( جھوٹے) وَعِدْهُمْ١ؕ وَ مَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا۰۰۶۵ وعدے کر(اورپھر اپنی کوششوں کانتیجہ دیکھ)اورشیطان جو وعدے بھی کرتا ہے فریب کی نیت سے ہی کرتا ہے۔حلّ لُغَات۔اِسْتَفْززْ۔اِسْتَفْزِزْ اِسْتَفَزَّسے امرکاصیغہ ہے۔اوراِسْتَفَزَّہُ(الخَوْفُ)کے معنے ہیں۔اِسْتَخَفَّہُ خوف نے اسے حواس باختہ کردیا۔اِسْتَدْعَاہُ۔اسے بلند آواز سے بلایا۔اَخْرَجَہُ مِنْ دَارِہِ۔اس کو گھرسے نکال دیا۔اَ زْعَـجَہُ۔اسے بنیادسے اکھیڑ دیا وَیُقَالُ خَتَلَہٗ حَتّٰی اَلْقَاہُ فِی مَھْلَکَۃٍ۔بعض کہتے ہیں کہ اِسْتَفَزَّ کے معنے کسی کودھوکادے کرہلاکت میں ڈالنے کے ہیں۔قَتَلَہُ۔نیز اس کے معنے ہیں اس کوقتل کردیا (اقرب) وَاَجْلِبْ عَلَیْھِمْ۔وَاَجْلِبْ عَلَیْھِمْ اَجْلَبَ سے امرکاصیغہ ہے اوراَجْلَبَ الْقَوْمُ کے معنے ہیں اِخْتَلَطَتْ اَصْوَاتُھُمْ وَضَـجُّوا۔لوگوں کی آوازیں مختلط ہوگئیںاورانہوں نے شوربرپاکیا۔تَـجَمَّعُوْامِنْ کُلِّ وَجْہٍ لِلْحَرْب۔ہرطرف سے لڑائی کے لئے جمع ہوگئے۔وَفِی الْقُرْاٰن وَاَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَ رَجِلِكَ اَیْ صِحْ اورقرآ ن مجید کی آیت وَاَجْلِبْ عَلَیْھِمْ میں اَجْلِبْ کے معنے آواز بلند کرنے کے ہیں۔(اقرب) الخیل۔اَلْخَیْلُ جَمَاعَۃُ الْاَفْرَاسِ۔گھوڑوں کی جماعت۔اس کامفرد نہیں آتا۔وَالْفُرْسَانُ عَلَی الْمَجَازِ اَیْ رِکَابُ الْخَیْلِ اورخیل بول کرسوارمرادلینے مجازی معنے ہیں وَمِنْہُ فِی الْقُرْاٰنِ وَاَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَ رَجِلِكَ