تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 292

کرے توایسا ہوگا کہ یہ ساری لعنتیں تجھ پر اتریں گی اورتجھ تک پہنچیں گی۔‘‘اس کے بعد ان لعنتوں کا ذکر کیا ہے جونافرمانی کی وجہ سے ان پر اتریں گی۔چنانچہ فرماتا ہے ’’خداوند تجھ کواور تیرے بادشاہ کو جسے تواپنے اوپر قائم کرےگا ایک گروہ کے درمیان جس سے تُو اورتیرے باپ دادے واقف نہ تھے لے جائے گا۔‘‘آیت ۳۶۔پھر لکھا ہے۔’’خداوند ایک گروہ دور سے زمین کی انتہاسے ایساجلد بلکہ جیسا عقاب اُڑتا ہے تجھ پر چڑھالائے گا و ہ ایک گروہ ہوگی جس کی زبان تونہ سمجھے گا وہ ترشرو گروہ ہو گی جونہ بوڑھے کاادب نہ جوان پر کرم کرے گی اورو ہ تیر ی مواشی کاپھل اورتیری زمین کاپھل کھاجائےگی یہاںتک کہ توہلاک ہو جائے گا۔اس لئے کہ غلّے اورمَے اور تیل اورتیری گائے بیل کی بڑھتی اوربھیڑ بکری کے گلّوں سے تیرے لئے کچھ نہ چھوڑے گی یہاں تک کہ وہ تجھے فناکردے گی اوروہ تجھے تیرے سب پھا ٹکوں میں آ گھیرے گی یہاں تک کہ تیری اونچی اورمحکم دیواریں جن کا تجھے اپنے سارے ملک میں بھروساتھا گرجائیں گی اوروہ تجھے اس ساری زمین میں جسے خداوند تیرے خدا نے تجھے دیا ہے ہرایک شہر کے سب پھاٹکوں میں آگھیر ے گی۔اورتواپنے ہی بدن کا پھل ہاں اپنے بیٹوں اوراپنی بیٹیوں کاگوشت جنہیں خداوند تیرے خدا نے بخشا تھا اس محاصرہ کے وقت اوراس تنگی میں جو تیرے بیریوں کے سبب سے تجھ پر ہوگی کھائے گاوہ شخص جو تم میں نرم دل اوربہت ناز پروردہ ہو گا اس کی بھی نظر اپنے بھائی کی طرف اور اپنی ہمکنار جو روکی طرف اوراپنے باقی لڑکوں کی طرف جنہیں اس نے چھوڑ دیاہو گا بری ہو گی یہاں تک کہ وہ اپنے بچوں کے گوشت میں سے جسے وہ کھائے گاانہیں ان میں سے کسی کو کچھ نہ دے گا کیونکہ اس محاصرے اورتنگی میں جوتیرے دشمنو ں کے باعث سے تیرے سارے پھاٹکوں میں تجھ پر ہوگی اس کے لئے کچھ نہ باقی رہے گااوروہ عورت بھی جو تمہارے درمیان نرم دل اورنہایت نازنین ہو گی ایسی کہ نزاکت اورنرمی سے اپنے پائوں کاتلو ازمین پر لگانے کی جرأت نہیں رکھتی اس کی نظر اپنے ہمکنارشوہر کی طرف اوراپنے بیٹے کی طرف اوراپنی بیٹی کی طرف بُری ہوگی۔‘‘ آیت ۴۹تا۵۶۔پھرلکھا ہے :۔’’اوریوں ہو گا کہ جس طرح خداوند نے تم سے خوش ہو کر تمہارے ساتھ نیکی کی اور تمہیں بہت کردیا اسی طرح خداوند تمہاری بابت خوش ہوگا کہ تمہیں ہلاک کرے اورنیست و نابود کرڈالے اورتواس سرزمین سے جس کاتومالک ہونے جاتا ہے جڑھ سے اکھا ڑ ڈالا جائے گا۔اورخداوند تجھ کو سب قوموں کے درمیان زمین کے اس سرے سے اس سرے تک تِتّربتّرکرے گا اوروہاں تُو غیر معبودوں کی جو لکڑیا ںاورپتھر ہیں جس سے نہ تُونہ تیرے باپ دادے واقف تھے پر ستش کرے گا۔‘‘آیت ۶۳و۶۴۔