تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 23
کام لیا جاتا ہے۔دونو قسم کی اشیاء کی پیدائش کی چھ غرضیں یہ تمام چیزیں چھ غرضوں کے لئے بنائی گئی ہیں۔۱۔موسموں کے اثرات سے حفاظت کے لئے۔۲۔غذاکے مہیاکرنے کے لئے۔۳۔عزت و فخر کے لئے۔۴۔بوجھ اٹھانے کے لئے۔۵۔سفر میں سواری کے کام آنے کے لئے۔۶۔طاقت اورقوت کاموجب بننے کے لئے۔جب ان چھ دنیوی اورمادی ضرورتوںکو اللہ تعالیٰ نے پوراکیا ہے۔توتم کس طرح خیال کرتے ہو کہ اسی قسم کی چھ روحانی ضرورتوں کے پوراکرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے سامان نہ پیداکئے ہوں گے۔دوسرے ان آیات میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ تم دوسری مخلوق سے باوجود اس کے خالق نہ ہونے کے ہرطر ح کے کام لیتے ہو۔مگر اللہ تعالیٰ جو تمہارامحتاج نہیں اور تم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتا۔اُسے یہ حق بھی نہیں دیتےکہ تمہاری اصلاح کرکے تم کو ایسا بنائے کہ تم اس کی سبوحیّت اورقدوسیّت کی دلیل اوراس کی بڑائی کے اظہار کا ذریعہ بنو۔وَ عَلَى اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِيْلِ وَ مِنْهَا جَآىِٕرٌ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اور(تمہیں) سیدھی راہ (کابتانابھی )اللہ(تعالیٰ) ہی کے ذمہ ہے۔اور(اس کی ضرورت اس لئے ہے کہ )ان لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِيْنَؒ۰۰۱۰ میںسے بعض (راستے )ٹیڑھے (ہوتے )ہیں اوراگر وہ اپنی (ہی)مشیت نافذ کرتا توتم سب کو ہدایت (ہی)دیتا۔حلّ لُغَات۔اَلْقَصْدُ۔اَلْقَصْدُ قَصَدَ کامصدر ہے اورقَصَدَہٗ(وَلَہٗ وَاِلَیْہِ)کے معنے ہیں۔اِعْتَزَمَ عَلَیْہِ وتَوَجَّہَ اِلَیْہِ۔کسی چیز کا اراد ہ کرلیا اوراس کی طرف گیا۔قَصَدَ اِلَیْہِ۔اِعْتَمَدَہٗ۔اس پر اعتماد کیا۔قَصَدَ فِی الْاَمْرِ۔ضِدُّ اَفْرَطَ۔کسی معاملہ میں میانہ روی اختیار کی۔اَلْقَصْدُ:اِسْتِقَامَۃُالطَّرِیْقِ۔راستہ کا سیدھا ہونا۔