تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 102
پر زوردینے کے لئے رکھا گیا ہے اورمراد یہ ہے کہ خداصر ف ایک ہے۔پس زیادہ خدابنانے توالگ رہے تم کودوخدابھی نہیں بنانے چاہئیں۔دوسری حکمت ان الفاظ کے اختیار کرنے میںیہ ہے کہ مشرک بھی اللہ اور دوسرے معبودوں میں فرق کرتے تھے وہ سب دنیا کے پیداکرنے والے کوتو اللہ کہتے تھے اور دوسرے معبودانِ باطلہ کومحدوداختیارات والے خداسمجھتے تھے۔یاتو اس لحاظ سے کہ انہیں محدود طاقتیں حاصل تھیں مثلاً کوئی مینہ برساتاتھا ،کوئی اولاد دیتا تھا ،کوئی بیماریوں سے شفادیتاتھا وغیرہ وغیرہ۔اوریااس لحاظ سے کہ کوئی خداایک قبیلہ کی حفاظت کرتا تھا توکوئی دوسرے کی۔چنانچہ ان کے ہاں جس طرح مختلف اغراض کے لئے الگ الگ دیوتاتھے اسی طرح مختلف اقوام کے لئے بھی الگ الگ دیوتا تھے۔گویاایک خداتوقادرمطلق تھا اور دوسرے معبود محدود اغراض اورمحدود علاقوں کے لئے تھے۔اس طرح خدائوں کی دو قسمیں ہوجاتی ہیں۔ایک قسم قادرمطلق خدا کی جو ان کے نزدیک بھی صرف ایک تھا اوردوسری قسم محدود اختیارات اورمحدود علاقوں کے خدائوں کی جواُن کے نزدیک بہت سے تھے (تفسیر کبیر لامام رازی سورۃ الزمر زیر آیت ولئن سألتھم من خلق السموت)۔پس اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ جوفرمایا ہے کہ دوخدانہ بنائو اس سے مراد یہ ہے کہ دو قسم کے خدانہ بنائو۔خداایک ہی ہے اس کے سواکوئی اورقسم کا خدانہیں ہے۔تیسری حکمت ان الفاظ کے استعمال کرنے میں یہ ہے کہ اس میں مجوس کے ا س عقیدہ کابطلان کیا گیا ہے جو دوخدامانتے ہیں ایک خیر کا خدادوسراشرکا خدا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کے دوخداموجود نہیں ہیں خداصرف ایک ہی ہے جزائے خیر بھی اسی کی طرف سے آتی ہے اورجزائے شربھی اُسی کی طرف سے آتی ہے پس دوخدانہ بنائو۔اس آیت میں بتایاہے کہ جب ایک ہی خداہے توپھر بتائوکہ شریعت اس کے سوااورکون بناسکتا ہے شریعت کابنانااسی کے اختیار میں ہوگا۔اس آیت میں ہجرت اور اس کے نتائج کی پیشگوئی کی طرف اشارہ اس آیت میں ہجرت اوراس کے نتائج کے متعلق جوپیشگوئی کی گئی تھی اس کی طرف بھی اشارہ کیاگیا ہے اوربتایاگیا ہے کہ ان واقعات کے پوراہونے پر تم کومعلوم ہوجائے گاکہ خداایک ہی ہے اس کے سواکوئی دوسراخدانہیں یعنی مسلمانوں کی ترقی اورکامیابی اللہ تعالیٰ کی توحید اورذات کا ایک زبردست ثبوت ہوگی۔ان آیات میں قرآ ن کریم کی تعلیم اورکفارکی تعلیم کا مقابلہ بھی ہورہاہے اوربتایاجارہاہے کہ کیا کبھی انسان قرآن کریم کی تعلیم سے مستغنی ہو سکتا ہے تم لوگوں نے اپنی عقل سے کام لے کر بے شمار معبود بنارکھے ہیں یہ الہام ہی