تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 94
ہے۔جو لوگ ان ٹل جانے والی پیشگوئیوں پر اعتراض کرنے والے ہیں وہ آخر خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے اور سب حقیقت ان پر کھل جائے گی۔جب اصل غرض بلاغ یعنی تبلیغ ہے تو پھر امر تبلیغ کے مقصد کے تابع ہی رکھا جائے گا۔نہ کہ تبلیغ و اصلاح کو نظرانداز کیا جائے اور سزا کو مقدم۔اَوَ لَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا١ؕ وَ اور کیا انہوں نےدیکھا نہیں کہ ہم ملک کو اس کی (تمام) اطراف سے کم کرتے چلے آرہے ہیں اور فیصلہ (تو) اللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ١ؕ وَ هُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ۰۰۴۲ اللہ (تعالیٰ) کرتاہے کوئی اس کے فیصلہ کو تبدیل کرنے والا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔حلّ لُغَات۔نَأْتیْ۔اَتٰی سے مضارع جمع متکلّم کا صیغہ ہے اور اَتَاہُ کے معنے ہیں جَاءَ ہٗ۔اس کے پاس آیا۔وَالْاَمْرَ۔فَعَلَہٗ۔اور جب اَتٰی کا مفعول اَلْاَمْرَ ہو تو اس کے معنے ہوتے ہیں کام کو کیا۔اَتَی الْمَکَانَ۔حَضَرَہٗ۔کسی جگہ گیا۔اَتٰی عَلَی الشَّیْءِ۔اَنْفَدَہٗ۔اس کو ختم کیا۔وَبَلَغَ اٰخِرَہٗ اور اس کے انتہاء تک پہنچا۔اَتٰی عَلَیْہِ الدَّھْرُ۔اَھْلَکَہٗ۔زمانہ نے اسے ہلاک کیا۔(اقرب) أَطْرَافِھَا۔اَطْرَافُھَاطَرَفٌ۔اور طَرْفٌ کی جمع ہے اور اَلطَّرَفُ کے معنے ہیں حَرْفُ الشَّیْءِ وَ نِہَایَتُہٗ۔کسی چیز کا کنارہ اور اس کی انتہاء۔اَلنَّاحِیَۃُ۔جانب۔طَائِفَۃٌ مِّنَ الشَّیْءِ کسی چیز کا بڑا حصہ۔اَلرّجُلُ الْکَرِیْمُ۔شریف آدمی اور الطَّرْفُ کے معنے ہیں مُنْتَھٰی کُلُّ شَیْءٍ ہر چیز کا انتہاء اَلْکَرِیْمُ مِنَ الْفِتْیَانِ وَالرِّجَالِ۔معزز نوجوان ہو یا بڑا آدمی۔اَلْاَطْرَافُ مِنَ النَّاسِ۔خِلَافَ الرُّؤُوْسِ۔عام لوگ۔مِنَ الْاَرْضِ۔اَشْرَافُہَا وَعُلَمَآؤُ ھَا۔اَطْرَافٌ مِّنَ الْاَرْضِ کے معنے ہیں معزز یا عالم لوگ۔ھُوَ مِنْ اَطْرَافِ الْعَرَبِ۔اَیْ مِنْ اَشْرَافِہَا وَاَھْلِ بُیُوْتَاتِہَا جب کسی کے متعلق ھُوَ مِنْ أَطْرَافِ الْعَرَبِ کا محاورہ استعمال کریں تو یہ معنے ہوتے ہیں کہ وہ عرب معزز ترین خاندان میں سے ہے۔گویا یہ لفظ اضداد میں سے ہے۔(اقرب) لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖکے معنے ہیں اَیْ لَارَادَّ لَہٗ وَلَا نَاقِضَ لَہٗ۔اس کے فیصلہ کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں یا اس کے حکم کو کوئی توڑنے والا نہیں۔(اقرب) تفسیر۔عیسائی مصنفین اعتراض کیا کرتے ہیں کہ قرآن کریم سے ثابت نہیں ہوتا کہ محمد (رسول اللہ صلی