تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 57

بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِۙ۰۰۲۳ کرتے ہیں انہی کے لئے اس گھر کا( بہترین) انجام (مقدر) ہے۔حلّ لُغَات۔صَبَرُوْا۔صَبَرَ سے جمع کا صیغہ ہے اور صبر کے معنے ہیں تَرْکُ الشَّکْوٰی مِنْ اَلَمِ الْبَلْوٰی لِغَیْرِاللہِ لَا اِلَی اللہِ کہ مصیبت کے دکھ کا شکویٰ خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کے پاس نہ کرنا۔فَاِذَا دَعَا اللہَ اَلْعَبْدُ فِیْ کَشْفِ الضُّرِّ عَنْہُ لَا یُقْدَحُ فِیْ صَبْرِہٖ۔اگر بندہ اپنی رفع مصیبت کے لئے خدا تعالیٰ کے پاس فریاد کرے تو اس کے صبر پر اعتراض نہ کیا جائے گا۔وَقَالَ فِی الْکُلّیّاتِ اَلصَّبْرُ فِی الْمُصِیْبَۃِ۔اور کلیات میں لکھا ہے کہ صبر مصیبت کے وقت ہوتا ہے۔وَصَبَرَ الرَّجُلُ عَلَی الْاَمْرِ نَقِیْضُ جَزِعَ اَیْ جَرُؤَ وَشَجُعَ وَتَجَلَّدَ اور صبر جزع یعنی شکویٰ کرنے اور گھبرانے کے مقابل کا لفظ ہے اور صبر کے معنے ہوتے ہیں دلیری دکھائی۔جرأت دکھائی۔ہمت دکھائی۔اور صَبَرَ عَنِ الشَّیْءِ کے معنے ہیں اَمْسَکَ عَنْہُ کسی چیز سے رکا رہا۔اَلدَّابَۃُ حَبَسَہَا بِلَاعَلَفٍ۔اور صبر کا مفعول دابۃ ہو تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ جانور کو بغیر چارہ دینے کے روکے رکھا۔صَبَرْتُ نَفْسِیْ عَلٰی کَذَا کے معنے ہیں میں نے اپنے نفس کو کسی چیز پر قائم رکھا یا کسی چیز سے روکے رکھا۔چنانچہ انہی معنوں میں صَبَرْتُ عَلَی مَااَکْرَہٗ وَصَبَرْتُ عَمَّا اُحِبُّ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے کہ تکلیف دہ حالت پر میں نے نفس کو استقلال سے قائم رکھا اور پسندیدہ امور سے نفس کو باز رکھا۔صبر کے تین معنی گویا صبر کے تین معنے ہوئے گناہ سے بچنا اور اپنے نفس کو اس سے روکے رکھنا۔(۲)نیک اعمال پر استقلال سے قائم رہنا۔(۳)جزع فزع سے بچنا۔(اقرب) اور وَ الَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ کے معنے ہوں گے جو اپنے رب کی رضا کے لئے جزع فزع سے بچے۔بدیوں سے رکتے رہے اور نیکیوں پر ہمت سے قائم رہے۔یَدْرَءُوْنَ۔دَرَأَ سے مضارع جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے اور دَرَأَ کے معنے ہیں دَفَعَہٗ وَقِیْلَ دَفَعَہٗ شَدِیْدًا۔اس کو ہٹایا اور بعض کہتے ہیں کہ دَرَأَ میں سختی سے ہٹانے کے معنے پائے جاتے ہیں۔(اقرب) اور یَدْرَءُوْنَ کے معنی ہوں گے سختی سے ہٹاتے ہیں۔عُقْبٰی۔جَزَآءُ الْاَمْرِ۔کام کی جزا۔اٰخِرُ کُلَّ شَیْءٍ۔ہر چیز کا آخر، انجام۔اَلْاٰخِرَۃُ۔آخرت۔(اقرب) اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ کے معنے ہوں گے۔انہی کے لئے اس آخرت کے گھرکا بہترین انجام مقدر ہے۔